پیٹرول بحران: قانون ‏بڑے لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے نہیں ہے

پیٹرول بحران: قانون ‏بڑے لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے نہیں ہے

?️

لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ چیف جسٹس قاسم خان نے پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی کو بغاوت کے برابر قرار دیتے ہوئے ریمارکس دئے کہ  قانون ملک کےغریب لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے، قانون ‏بڑے لوگوں کوتحفظ دینے کے لیے نہیں ہے، ملک کولوٹ کر کھوکھلا کرکےرکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پٹرول بحران سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ‏ہوئی، سماعت کے موقع پر چیف جسٹس قاسم خان نے انتہائی اہم ریمارکس دئیے اور اوگرا کی ‏کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ میرے نزدیک اوگرا اپنی ذمہ داریاں نبھانےمیں ناکام ‏رہاہے، پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی کرکے منتھلیاں اوپر تک جاتی ہیں، آج تک اوگرا کے جتنے بھی ‏چیئرمین آئے سب اس میں شامل ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اوگرا کے آج تک کے تمام چیئرمینوں کو طلب کیا اور ریمارکس ‏دئیے کہ عدالت کے نوٹس لینے پرآئل کمپنیوں کو تھوڑ اتھوڑا جرمانہ کردیا، کمپنیاں حکومت کی ‏کٹھ پتلی ہیں، یہ بغاوت کے لیول کا جرم ہے، اگر پٹرول نہ ہوتو ملک تباہ ہوجاتے ہیں، ساتھ ہی ‏جسٹس قاسم علی خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی اگلی سماعت پررپورٹ سمیت پیش ہونے کا ‏حکم دیا۔

کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ ‏سولہ تاریخ کو پٹرول کا جہازآیا،دو دن رکھ کےبیچا،دو ارب کا فائدہ ہوا، بڑےعہدوں پربیٹھنا ‏اورملک کولوٹنا، ایسا نہیں ہونےدینگے، قانون ملک کےغریب لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے، قانون ‏بڑے لوگوں کوتحفظ دینے کے لیے نہیں ہے، ملک کولوٹ کر کھوکھلا کرکےرکھ دیا ہے۔

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بھارت میں سوا ارب کی آبادی میں صرف دس آئل ‏کمپنیاں ہیں، یہاں36 کمپنیاں موجود ہیں،36 پائپ لائن میں تیارہیں، جس پر وکیل کمپنیز نے عدالت ‏کو بتایا کہ جتنی کمپنیاں ہونگیں اتنا کمپی ٹیشن ہوگااچھی چیزفراہم کی جائےگی، آئل کمپنیز ‏کےوکیل کی جانب سے دئیے گئے دلائل پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‏باقی ساری دنیاپاگل ہےصرف آپ ہی سمجھدارہیں، جہاں آپکے خلاف کارروائی ہوگی وہاں آپ کی ‏سن لیں گے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف مشقوں سے باز رہیں: ریابکوف

?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں:   روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکہ اور

آپریشن غضب لِلحق کے دوران 331 افغان طالبان ہلاک، 104 چوکیاں تباہ، 22 پر قبضہ

?️ 28 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے

شہر میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 2 ہزار روپے کا چالان

?️ 19 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے شہر میں ون وے کی

فرانسیسی عوام کی اکثریت امریکہ کو اپنا اتحادی نہیں سمجھتی  

?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:فرانسیسی ادارے Elabe کے کی جانب سے کیے جانے والے

مولانا فضل الرحمٰن کی کراچی آمد، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان

?️ 3 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان آج

ٹرمپ نے ریپبلکن کانگریس میں کیا کہا؟

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی صدارتی انتخابات کے موجودہ امیدوار، جو ابھی ایک

صہیونی ٹیم کی یمن میں موجودگی کی وجہ کیا ہے ؟

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: یروشلم پوسٹ اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اس اخبار سے

تحریک انصاف کی مالی دستاویزات کی جانچ پڑتال شروع ہو گئی

?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے