?️
کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل ہو رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں موجودہ صوبائی کابینہ تمام تر چیلنجز کے باوجود عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ اور محنت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو قبیلے کا چیف بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایک متحرک اور فعال کابینہ کام کر رہی ہے۔ بدقسمتی سے خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان میں بھی دہشتگردی کی ایک لہر موجود ہے۔ جس کے باعث صوبے کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ملک میں پوری قوت سے جنگ جاری ہے۔ اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے ریاست پُرعزم ہے۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ، کابینہ کے ارکان اور صوبائی سیاسی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے۔ کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود بلوچستان کابینہ عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں دشمن کو ایسا سبق سکھایا گیا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کے خلاف جنگ میں قیادت کا اہم کردار ادا کیا۔
ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ کراچی سے چمن تک شاہراہ کے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جو بلوچستان کی معاشی اور تجارتی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ صوبے میں ایک ہی وقت میں چار دانش اسکول تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ جن سے مستحق بچوں کو معیاری تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید آگے لے کر جائے گی۔ اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل ہو رہا ہے۔ جو حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا ثبوت ہے۔


مشہور خبریں۔
محتدہ عرب امارات کی یوکرین بحران کو کم کرنے کی کوشش
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: جدہ اجلاس کے ذریعے یوکرین کے بحران کو حل کرنے
اگست
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا
?️ 20 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) خصوصی عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان
دسمبر
روسی حملے میں کیف تباہ
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: یوکرین کے مقامی حکام کے مطابق، روس کے ڈرونز اور میزائلوں
اگست
روس کے یوکرین کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کی اہم وجہ
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے یوکرین کے صدر کے ساتھ مذاکرات
جولائی
ویکیپیڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:الجزیرہ کی ویب سائٹ نے ایک انفوگرافک میں مغربی ایشیائی اور
جنوری
یوکرین کی فوج اقتدار سنبھالے: پوٹن
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن
فروری
فلسطینی قیدیوں کی رہائی؛ صہیونی رہنماؤں کے درمیان اختلاف کا نیا موضوع
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: تل ابیب کابینہ کی داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن
جولائی
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی، امریکا کے سینکڑوں صحافیوں نے اہم اعلان کردیا
?️ 13 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے