🗓️
کراچی: (سچ خبریں) بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے میئر کے لیے مرتضیٰ وہاب اور حیدرآباد کے میئر کے لیے کاشف شورو کو نامزد کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین، میئر، ڈپٹی میئر اور ٹاؤنز کے لیے پیپلز پارٹی کے تمام نامزد امیدواروں کو مبارکباد۔ عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اب اگلا راؤنڈ جیتتے ہیں اور عوام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پہلی بار ہم پر اعتماد کرنے کے لیے حیدر آباد اور کراچی کا خصوصی شکریہ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ کاشف شورو اور مرتضیٰ وہاب ہمارے دو عظیم شہروں کے آخری نہیں بلکہ پہلے پی پی پی میئر ہوں گے۔‘
دوسری جانب کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے سندھ کے مختلف اضلاع کے لیے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین، میئر، ڈپٹی میئر اور ٹاؤنز کے لیے جماعت کے تمام نامزد امیدواروں کا اعلان کیا۔
انہوں کہا کہ ہم نے جو نام مشاورت کے ساتھ منتخب کیے ہیں، میں سب سے پہلے اپنی تنظیم کو مبارکباد دیتا ہوں، ہم نے پورا سندھ جیتا ہے، کوئی ایسا ضلع نہیں ہے جہاں ہم ہارے ہوں، پی پی پی کراچی میں بھی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک اور قانون بنا دیا کہ کوئی غیرمنتخب بھی میئر کے انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے، لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ وہ 6 مہینے کے اندر اندر کسی سیٹ پر کامیاب ہوجائے۔
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کندھ کوٹ کے چیئرمین میر راشد خان اور شیر محمد وائس چیئرمین ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے میئر کے لیے انور لوہر اور ڈپٹی میئر محمد امین شیخ کو نامزد کیا ہے۔
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سکھر ڈویژن گھوٹکی میں چیئرمین کے لیے منگول خان مہر اور وائس چیئرمین کے لیے بابر خان کو نامزد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع خیرپور میں ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین کے لیے ہم نے شیراز شوکت راجپر کو نامزد کیا ہے اور وائس چیئرمین کے لیے فہد علی شاہ جیلانی کو نامزد کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع جام شورو کے لیے چیئرمین کے لیے سہیل شورو اور وائس چیئرمین کے لیے امان اللہ شاہانی کو نامزد کیا ہے۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ ضلع بدین میں چیئرمین کے لیے علی اصغر اور وائس چیئرمین فدا میندرو کو نامزد کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سکھر کے میئر کے لیے ارسلان شیخ کو نامزد کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے میونسپل کورپوریشن حیدر آباد میں میئر کے لیے کاشف شورو اور ڈپٹی میئر کے لیے صغیر قریشی کو نامزد کیا ہے۔
نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ ضلع ملیر میں تین ٹاؤنز ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی تینوں ٹاؤن جیتی ہے، گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین کے لیے طارق بلوچ اور وائس چیئرمین کے لیے جان محمد جوکھیو امیدوار ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابراہیم حیدری ٹاؤن کے چیئرمین کے لیے نذیر بھٹو اور وائس چیئرمین کے لیے رفیق جٹ کو نامزد کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن میں چیئرمین کے لیے جمیل ضیا اور وائس چیئرمین کے لیے عفان صغیر صدیقی کو نامزد کیا ہے، منگھوپیر ٹاؤن کے چیئرمین کے لیے حاجی نواز بروہی اور وہاں وائس چیئرمین محمد عارف ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن کے چیئرمین کے لیے عبدالکریم اور وائس چیئرمین کے لیے عجب خان سواتی کو نامزد کیا ہے، ماڑی پور ٹاؤن کے چیئرمین کے لیے ہمایوں خان اور وائس چیئرمین کے لیے آصف کوثر ہمارے امیدوار ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
امریکی کمپنی کا چاند پر انسانی بستیاں تعمیر کرنے کے لئے ناسا کے ساتھ معاہدہ
🗓️ 12 جولائی 2021نیویارک(سچ خبریں)چاند پر انسانی بستیاں تعمیر کرنے کا ٹھیکہ ہتھیاروں کی تیاری
جولائی
نیتن یاہو تل ابیب ریاض تعلقات معمول پر لانے کے لیے پرامید
🗓️ 16 دسمبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں تعینات متعدد ممالک کے سفیروں کے اجلاس میں
دسمبر
صیہونی حکومت کے پاس کتنے ایٹمی وار ہیڈز ہیں؟
🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی مہم (ICAN)
جون
اسپیس ایکس کا اسٹارشپ پروٹو ٹائپ لانچ کے چند منٹ بعد ہی خلا میں پھٹ گیا
🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: اسپیس ایکس کا اسٹار شپ پروٹو ٹائپ ٹیکساس سے لانچ
جنوری
آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے۔
🗓️ 23 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج ہوگی
اپریل
بن گوریون چینل بنانے کا صہیونیوں کا خواب چکنا چور
🗓️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سینئر رکن نے اسرائیلی جہازوں
دسمبر
امریکہ کے ہاتھوں شامی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری
🗓️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی قابض افواج نے شامی تیل کے 90 کنٹینرز غیر قانونی
دسمبر
زیلینسکی اور تلخ حقیقت
🗓️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:روسی امور کے تجزیہ کار وانس السید نے الخلیج ویب سائٹ
جولائی