🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملک بھر میں کورونا کیسز کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ واضح کر دیا ہے کہ پیر سے متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ جن علاقوں میں وبا زیادہ پھیل رہی ہے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے معاملات دیکھنے والا ادارہ پیر کو اجلاس کے بعد فیصلہ کرے گا ، جن علاقوں میں وبا زیادہ پھیل رہی ہے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوسکتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ، میں نے دیکھا ہے کہ لوگ ماسک نہیں لگا رہے ، بس اللہ تعالیٰ ہی ملک پر اپنا خاص کرم کرے تاہم اب ہم بہتر پوزیشن میں ہے کیوں کہ ہمارے پاس اب ویکسی نیشن ، وینٹی لیٹر اور بیماری کے حوالے سے معلومات ہیں ، اس ساری صورت حال کا بہتر اور اچھے انداز سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔
دوسری طرف کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 44 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 3 ہزار 667 نئے کیسز سامنے آئے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار843تک پہنچ گئی ہے اور عالمی وباء سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 26 ہزار802 ہو چکی ہے اور ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد31 ہزار107ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کورونا وباء کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں 5 ہزار 974 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، جب کہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار479، خیبر پختونخوا 2 ہزار 208، اسلام آباد میں 543، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 333 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد51 ہزار 414، خیبرپختونخوا میں 79ہزار245، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار58، پنجاب میں ایک لاکھ 97 ہزار177، بلوچستان19 ہزار327، آزاد کشمیر11 ہزار609اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ پر حملوں کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا ردعمل
🗓️ 16 مئی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ کی پٹی میں صیہونی
مئی
جاپان کے ساتھ امریکہ کا ایک نیا معاہدہ
🗓️ 9 اگست 2023سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے پیر کو خبر دی ہے کہ
اگست
امریکی سینیٹر کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر روکنے کا مطالبہ
🗓️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کی جانب سے غزہ
مارچ
شبلی فراز نے مفتی منیب کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی
🗓️ 14 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے
مئی
شہید قاسم سلیمانی؛ علاقائی اور عالمی امن کے معمار؛دہشت گردی کے خلاف جنگ کا امریکی جھوٹ بے نقاب کرنے والے
🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک عظیم فوجی اسٹریٹجسٹ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے
دسمبر
سعودی صیہونی دوستی ،کون فائدے میں ، کون گھاٹے میں ؟
🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں: بنیامین نیتن یاہو کے خلاف شدید اندرونی دباؤ کے پیش
اگست
کیا بھارت بھی معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے؟
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بھارت کے وزیر اعظم مودی نے امن کے دعووں کے
اگست
زیادہ تر امریکی ٹرمپ اور بائیڈن کو نہیں چاہتے
🗓️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 58 فیصد امریکی
اپریل