پہلی بار حکومت عوامی مسائل کو حل کر رہی ہے: فرخ حبیب

فرخ حبیب نے اپوزیشن  کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پی ٹی آئی کے 3 سال مکمل ہونے پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ملکی تاریخ میں  پہلی بار ہو رہا ہے کہ  حکومت عوام کے پاس جا کر ان کے مسائل حل کر رہی ہے۔پی ٹی آئی حکومت مختلف شعبوں میں عوام کو سہولیات میسر کرنے پر کام کر رہی ہے۔

فرخ حبیب نے اپنے بیان میں کہاکہ حکومت کو کئی چیلنجز کا سامنا تھا،معیشت بہتر کرنے اور غریب و متوسط طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے متعدد اقدامات کیے۔وزیر مملکت نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت پانی کے ذخائر اور ڈیمز بنانے پر کام کر رہی ہے، ماحولیات سےمتعلق بھی دنیا نے ہمارے اقدامات کو سراہا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ صحت کیلئےبھی حکومت نے عوام کو سہولیات دیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف فخر کے ساتھ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ سکتی ہے، جبکہ 30 سال حکومت کرنے والے اپنا منہ چھپا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں کتنی حکومتیں اپنی کارکردگی پر عوام کو جواب دہی کرتی رہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ عمران خان کی حکومت ہے جو 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے فخر کےساتھ رکھ سکتی ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وہ معیشت، خارجہ پالیسی اور اندرونی استحکام کے 3 سال حقائق کے ساتھ سامنے لائیں گے۔

مشہور خبریں۔

آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں گے: شبلی فراز

?️ 30 اگست 2021پشاور (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے

کرمان میں دہشت گردی کے جرائم کے مرتکب افراد کو سخت سزا ملنی چاہیے

?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستان کی سینیٹ کے اسپیکر محمد صادق سنجرانی نے ایک بیان

ڈیمز فنڈز حکومت کے بجائے ڈیمز کیلئے ہی استعمال ہونا چاہیے، سابق اٹارنی جنرل

?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز

صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر مشی خان سخت برہم

?️ 28 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے اداکارہ

روسی تیل کی آمد سے رجیم چینج کے دعویداروں کا پروپیگنڈا بےنقاب ہو گیا، وزیراعظم

?️ 15 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ روسی تیل

حمزہ شہباز کو ہو سکتے ہیں گرفتار

?️ 25 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گزشتہ ایک

یوکرین میں جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کے منصوبے کی تفصیلات

?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: یوکرینی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یوکرین میں جنگ

مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی

?️ 1 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے