پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ مشعال ملک

مشعال ملک

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشعال ملک نے کہا ہے کہ پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، میری فیملی بھی بھارتی مظالم کا شکار ہے، مجھے یاسین ملک سے بات تک کرنے کی اجازت نہیں، ہزاروں خاندانوں کو جبراً جدا رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی سفارکاریاں ہوئیں لیکن کچھ نتیجہ نہیں نکلا کیونکہ بھارت کی نیت ٹھیک نہیں مگر دنیا کیلئے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے یہ آئیڈیل موقع ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر کشمیری کی داستان ہے، معصوم نہتے کشمیریوں کا قتل ہو رہا ہے، جنازے اٹھ رہے ہیں، پانی پر مودی جارحیت کر رہا ہے، یہ کشمیریوں کا پانی ہے، جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا ، اس میں صرف جانی نقصان ہوتا ہے، ایل او سی پر اس وقت حالات بہت خوفناک ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، بھارتی فوج نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں اور وہ جنگ کے حق میں نہیں، چین اور بنگلہ دیش کا مؤقف قابلِ ستائش ہے، مودی سرکار نے اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکا افغانستان میں برے طریقے سے پھنس چکا ہے: وزیر اعظم

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان مسئلے

ایران نے افزودہ یورینیم ذخائر کی سکیورٹی بڑھا دی ہے؛ سی این این کا دعویٰ

?️ 13 جون 2026سچ خبریں:امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ

عالمی بحران کے موقع پر اپنا ہی گریبان پکڑنا

?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: مسئلہ فلسطین میں انقرہ کے حکمرانوں کے منافقانہ رویے پر

عراقچی نے اب تک کن حکام سے ملاقات کی ہے؟

?️ 25 ستمبر 2026سچ خبریں: ایران کی وزارت خارجہ کے سرکاری چینل پر شائع ہونے

امریکہ کے قشم میں حملے 

?️ 8 مئی 2026 سچ خبریں: تاہم ان حملوں کو جنگ کے آغاز کے طور

پنجاب میں پیپلز پارٹی اورن لیگ کے درمیان اقتدار کا فارمولا طے

?️ 31 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پیپلز پارٹی اورن لیگ کے درمیان پنجاب میں اقتدار کا فارمولا

خواتین کی تعلیم اور کام پر سے پابندی جلد ختم کر دی جائے گی: طالبان

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:استانکزئی نے کابل میں ایران کے اسلامی انقلاب کی فتح کی

جنین حملے میں صیہونیوں کے لیے 4 پریشان کن حقائق

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے