?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر پٹرول مزید مہنگا ہونے کاعندیہ دے دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں اور مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ نرخوں میں اضافہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے،گیس کے ذخائر بڑھ رہے ہیں۔ہماری حکومت کو بہت زیادہ بحران کا سامنا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو ’’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ ‘‘ میں وزیراعظم عمران خان نے عوام سے ٹیلی فون پربراہ راست گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر پٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں اور مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، نرخوں میں اضافہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے،گیس کے ذخائر بڑھ رہے ہیں۔
مہنگائی مجھے رات کو سونے نہیں دیتی، جتنے بحران ہمیں ملے، ماضی میں کسی حکومت کے حصے میں نہیں آئے، لوٹ مار کرنے والے پی ٹی آئی کے ناکام ہونے کا شور مچارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔اس دوران وزیر اعظم نے معیشت اور ملکی سیاست پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جوکپڑے پہنے ہوئے ہیں، میڈ ان پاکستان ہیں، میں باہر کے کپڑے نہیں پہنتا، کوشش ہے ہر چیزپاکستان میں بنائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ گیس سے کھاد بنتی ہے اور کھادکی کمی ہوگئی ہے جبکہ بلوم برگ کے مطابق گیس بحران سے کھانے کا بحران بھی آئے گا۔نہوں نے بتایا کہ دنیا میں خوف آگیا ہے، کھاد کی کمی ہوئی ہے، گیس کم ہوگئی ہے اور قیمیتں اوپرچلی گئی ہیں۔عمران خان کا کہنا تھاکہ گیس سے کھاد بنتی ہے، کھاد کی کمی ہوگئی ہے، بلوم برگ کے مطابق گیس بحران سے کھانے کا بحران بھی آئے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ کھاد کم استعمال ہوئی تو کھانے پر بھی اثر پڑے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے اندر سب سے زیادہ مہنگائی سے تنخواہ دار طبقہ متاثر ہے، تنخواہ دار طبقے کی مدد کیلئے احساس راشن پروگرام کوبڑھائیں گے، اب ٹیکس کلیکشن بڑھتی جارہی ہے، لوگوں کی مدد کرینگے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ کارپوریٹ سیکٹر میں 980ارب کا منافع ہواہے، ملک کے بڑے تاجروں سے میٹنگ کرونگا اور انہیں کہوں گا کہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں، کارپوریٹ سیکٹر کو اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرناچاہیے، سارا وقت آپ سب کو پاگل نہیں بناسکتے۔
لائیو ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں پوری دنیا کا ہے، جب ہمیں حکومت ملی تو ملکی تاریخ کا 20ارب ڈالر کا خسارہ ملا، ہماری حکومت آئی تو سارا دباؤ قرض کی وجہ سے روپے پر پڑا، ہم پر بوجھ پڑا تو روپیہ گرا ، جو چیز ہم امپورٹ کرتے ہیں وہ مہنگی ہوجاتی ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے اردو زبان کے استعمال کے لئے احکامات جاری کر دئے ہیں
?️ 6 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی
جون
کیا اسرائیل کے پاس غزہ میں کوئی آپشن ہے ؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ممتاز عسکری تجزیہ نگار آموس حریل نے اعلان
اکتوبر
میں اور میری انتظامیہ میمفس میں جرائم میں کمی کی واحد وجہ ہیں: ٹرمپ
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹینیسی کے
ستمبر
تیونس میں جمہوریت کی بحالی، امریکہ قیس سعید سے کیا چاہتا ہے؟
?️ 17 ستمبر 2025تیونس میں جمہوریت کی بحالی، امریکہ قیس سعید سے کیا چاہتا ہے؟
ستمبر
کیا ٹرمپ ہیریس کو مکمل طور پر شکست دے پائیں گے؟
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی نائب
جولائی
جارج بش الیکشن میں آنے کے امیدوار
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے ترجمان نے اعلان
ستمبر
یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل
?️ 28 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول مزید مہنگا کرنے
جون
غزہ کی حکومت نے خطرناک صیہونی جاسوسی منصوبے سے خبردار کیا
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں سرکاری اطلاعاتی دفتر نے ایک بیان
اپریل