?️
اسلام آباد (سچ خبریں)پیٹرولیم مصموعات کی قیمتوں سے متلعق بڑی خبر سامنے آئی ہے قیمتوں کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دے دی تاہم نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری تیار کر لی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تین تجاویز تیار کیں ہیں۔سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق لیوی ٹیکس بڑھانے کی صورت میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے جب کہ ٹیکس دوگنا کرنے کی صورت میں قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 74 ڈالر فی بیرل رہی، گزشتہ ماہ کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی آئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے گزشتہ 13 دن میں 68 تا 74 ڈالر فی بیرل تیل خریدا ہے اور عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں کمی بنتی ہے۔آئندہ پندرہ روز کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان اج وزیر اعظم عمران خان کی منظوری سے کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
رفح پر اسرائیلی فوج کے رفح پر وسیع زمینی، ہوائی اور بحری حملے
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے آج صبح جنوبی غزہ کی پٹی میں
جون
2021 میں انسانی حقوق کے سلسلہ میں مغربی کا سیاہ ریکارڈ
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:سال 2021 اپنے آخری ایام اور گھڑیوں سے گزر رہا ہے
دسمبر
ہمارے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ صیہونی ماہرین کی وارننگ
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی ماہرین نے مقبوضہ فلسطین میں نئے محاذوں کے کھلنے
ستمبر
پاکستان میں گیس کی ترسیل و تقسیم کا نظام شدید دباؤ میں
?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں قدرتی گیس کی ترسیل اور تقسیم
مئی
بلوچستان: ایف سی کیمپ پر حملہ کرنے والے 2 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید
?️ 12 مئی 2023بلوچستان 🙁سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ
مئی
سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو توڑنے کا کام شروع
?️ 24 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو توڑنے کا حکم
نومبر
ہیرس یا مشیل؛ کون سی خاتون الیکشن میں بائیڈن کی جگہ لے گی؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پہلی بحث میں، ریاستہائے متحدہ کے
جولائی
سعودی دروازے اسرائیلیوں کے لیے کھلے ہیں: اسرائیل گلوبز
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:صہیونی خبر رساں ذرائع نے کہا ہے کہ باوجود اس کے
مئی