پولیو کے قطرے نہ پلانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

سندھ : آج سے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پولیو کے قطرے نہ پلانے والوں  کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کیا اور ان کے خلاف مقدمہ ہو گا، مقدمہ دفعہ 188کے تحت درج کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر نے عوام سے درخواست ہے 5سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے ضرور پلائیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پولیو کے قطرے نہ پلانے پرانتظامیہ کی کارروائی جاری ہے ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا کہ پولیو کے قطرے نہ پلانے والے خاندان کیخلاف مقدمہ ہو گا، مقدمہ دفعہ 188کے تحت درج کیا جائے گا۔

حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ 5سے 6خاندان بار بار پولیو کے قطرے پلانےسے انکار کر رہے ہیں، سیکٹرجی 13 میں بچوں کوپولیو کے قطرے نہ پلانے پرکارروائی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے درخواست ہے 5سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے ضرور پلائیں۔

خیال رہے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، جس میں4کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مہم میں 2 لاکھ65 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

انسداد پولیو پروگرام کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا تھا کہ مذکورہ مہم میں 2 لاکھ65 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے، اس کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جارہی ہے۔

مشہور خبریں۔

برطانوی وزارت تجارت کی عمارت کے سامنے فلسطین کے حامیوں کا اجتماع

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: فلسطین کے حامیوں نے غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ

صیہونی فوج نے غزہ اور رفح کے کن علاقوں کو نشانہ بنایا؟

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: میڈیا رپورٹس میں پوری غزہ کی پٹی بالخصوص رفح شہر

یمن میں خوراک فراہم کرنے کے لیے ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں: اقوام متحدہ

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے ناکافی

غزہ میں اب تک کتنے بچے بھوک سے شہید ہو چکے ہیں؟

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی انتظامیہ نے صہیونی حکومت کے اس علاقے میں

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں، بلاول بھٹو

?️ 7 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ

نگراں وزیراعظم کا فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل میں جانیکا اعلان

?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آ باد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے

پاک فوج عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرے گی، کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ

?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت

پنجاب پر اسموگ کا راج برقرار، لاہور آج بھی آلودہ ترین شہر

?️ 9 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں دھند اور اسموگ کا راج برقرار ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے