🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پولیو کا انسداد ایک بہت بڑا چیلنج ہے، وائرس کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، اس بار پولیو کے مرض کو پاکستان کی سرحدوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے باہر نکالیں گے۔
اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف تعاون پر عالمی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر پولیو کے خلاف جنگ جیتیں گے، پاکستان بھر میں پولیو کے 60 کیسز آنا تشویش کی بات ہے، وائرس کا انسداد ایک بہت بڑا چیلنج ہے، ہماری کوشش ہے کہ پولیو کے مرض کو اس بار پاکستان کی سرحدوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے باہر نکالیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بچوں کے والدین اس مہم میں پوری طرح ہماری رہنمائی فرمائیں اور اپنے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو کے اس مرض سے ان کے مستقبل کو محفوظ کریں۔
وزیراعظم نے تمام صوبوں میں کام کرنے والی پولیو ٹیمز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز کی ستائش کرتے ہیں اور ان کی بہادری کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی مسائل والے علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیم مہم میں بھرپور طریقے سے ہماری مدد کررہے ہیں۔
شہباز شریف نے پولیو کے خلاف مہم میں کردار ادا کرنے پر سعودی عرب، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا بھی شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے اس موقع پر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، دو روز قبل ملک بھر میں پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد گزشتہ روز مزید 8 اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں برس ملک میں اب تک 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ 26 کا تعلق بلوچستان سے ہے جب کہ خیبرپختونخوا سے 18، سندھ سے 17 اور پنجاب، اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی جنگجوؤں نے مجدو جیل میں فلسطینی قیدیوں پر کیا حملہ
🗓️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی جارحانہ کارروائیوں کا
مارچ
سیاسی بحران پر بات چیت کیلئے پی ٹی آئی نے 3 رکنی کمیٹی بنادی
🗓️ 16 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے
اپریل
کرونا کیسز میں اضافہ
🗓️ 26 جون 2022(سچ خبریں)پاکستان میں مسلسل دوسرے دن کورونا وائرس کے 400 سے زیادہ
جون
سینیٹ اجلاس: سینیٹر کا امریکا کی پاکستانی اداروں پر پابندی کا معاملہ اٹھانے کا مطالبہ
🗓️ 19 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے
دسمبر
اسماعیل ہنیہ کا دنیا کے آزاد لوگوں کے نام آخری پیغام
🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: سائبر اسپیس کے کارکنوں نے تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے
جولائی
فلسطینی عیسائیوں کی صیہونی فلیگ مارچ کی مذمت
🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی عیسائی برادری نے صیہونیوں کے فلیگ مارچ کو اشتعال انگیز
جون
نفتالی بینیٹ آئندہ صہیونی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے
🗓️ 29 جون 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے
جون
واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ دیے جانے کا امکان
🗓️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ
نومبر