?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی غیر معمولی قیادت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص سے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان کی مسلح افواج نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت پاکستان کے عسکری وقار کی علامت ہے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معرکہ حق کے بعد عالمی سطح پر نئی شناخت حاصل کی، بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنا قوم کے اعتماد اور عسکری پیشہ ورانہ عظمت کا ثبوت ہے۔ سردار ایاز صادق نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ 10 مئی کو پاکستان کی عسکری تاریخ کا اہم سنگ میل عبور ہوا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے بھارت کے خلاف آپریشن میں تاریخی کامیابی پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور وقار کے تحفظ پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
مشہور خبریں۔
ایران کی چوتھے دور کی بات چیت سے قبل E3 ممالک سے ملاقات کی تجویز ؛ صہیونی میڈیا کا دعویٰ
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ واینٹنیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران
اپریل
امریکی ریاستوں میں اسقاط حمل کی ممانعت کے قانون پر تیزی سے عمل درآمد
?️ 2 جولائی 2022سچ خبریں: امریکہ میں انسانی حقوق کے امور کے کارکنوں نے کہا
جولائی
امریکہ نے یو اے ای سے معافی مانگ لی
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:امریکہ نے یمنی حملوں کے جواب میں تاخیر پر متحدہ عرب
اپریل
غزہ پر 50 سے زائد بار حملہ ؛ 37 شہید اور 150 زخمی
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: ہفتے کی صبح سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں
اکتوبر
زامیر بند دروازوں کے پیچھے: بیرونی محاذوں کے کھلنے سے خدشات
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق، صیونی ریاست
اگست
ممنوعہ فنڈنگ کیس: بینکنگ کورٹ کا عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم
?️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے
فروری
مقبوضہ کشمیر: تلاشی کی کارروائیاں اور چھاپوں کا سلسلہ مسلسل جاری
?️ 25 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اکتوبر
غزہ کے خریدار تو تم ہو، فروخت کرنے والا کون ہے؟عرب صارفین کا امریکی تاجر سے سوال
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے بارے میں حالیہ
فروری