?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پنڈوراپیپرز میں شامل افراد کیخلاف ممکنہ کارروائی پرتبادلہ خیال کے لئے وززیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا اور چیئرمین نیب تقرری سےمتعلق بھی کابینہ ارکان سے مشاورت کی جائے گی اس کے علاوہ کچھ دیگرایجنڈے بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا ، اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ پنڈوراپیپرز میں شامل شخصیات اور کمپنیوں کامعاملہ زیربحث بھی آئے گا۔اجلاس میں کابینہ پیپرزمیں شامل افراد کیخلاف ممکنہ کارروائی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا اور چیئرمین نیب تقرری سےمتعلق بھی کابینہ ارکان سے مشاورت کی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں 7نکاتی معمول کے ایجنڈے پر بھی غور ہوگا ، جس میں وزارت داخلہ کی سمری پرعیدمیلادالنبیﷺپرقیدیوں کی سزا میں کمی کی منظوری اور چھوٹے جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی تجویز شامل ہیں تاہم سزا میں کمی کا اطلاق کرپشن، قتل اور ریپ کے ملزمان پر نہیں ہو گا۔
کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی ، کابینہ کمیٹی توانائی کےفیصلوں اور کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ادویات کے ٹی وی،ریڈیو،اخبارات میں اشتہارات کی منظوری اور ڈرگز ریسرچ کےلئے کمیٹی کی نامزدگی بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 5 ہزار 700 کیوسک کی مزید کمی
?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی آبی جارحیت اور چھیڑ چھاڑ کا
جون
آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی
?️ 12 جون 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سیالکوٹ اورکوٹلی کا دورہ
جون
سابق چیف جسٹس رانا شمیم پر فرد جرم عائد
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس
جنوری
امریکہ پر کتنا قرضہ ہے؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی قومی قرضہ پہلی بار 33 ٹریلین ڈالر سے تجاوز
ستمبر
حلب یونیورسٹی کے طلباء اور پروفیسرز نےروس کی حمایت میں ریلی نکالی
?️ 11 مارچ 2022سچ خبریں: صنعا نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ حلب یونیورسٹی
مارچ
بائیڈن کا اپنی کم مقبولیت اور زیادہ عمر کے ساتھ مذاق
?️ 1 مئی 2022سچ خبریں: حالیہ مہینوں میں امریکی صدر جو بائیڈن کی گرتی ہوئی
مئی
فلسطینی اسلامی تحریک کے سربراہ کی 28 ماہ بعد صیہونی جیل سے رہائی
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت نے 1948 کے فلسطینی علاقوں کی اسلامی تحریک کے
دسمبر
پوپ فرانسس کے بعد ایک اور اهم شخصیت نے کیا نجف اشرف کا تاریخی دوره
?️ 25 مارچ 2021نجف (سچ خبریں) پاکستان آرمی کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی
مارچ