?️
لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ پولیس نے گردوں کے 300 سے زائد غیر قانونی آپریشن کرنے والے گروہ کے ارکان کو گرفتار کرلیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹس کے مطابق محسن نقوی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس گروہ کا سرغنہ فواد مختار اور اس کے ساتھی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو 5 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی ملزم نے غیر قانونی طور پر 328 افراد کے گردے نکالے اور اپنے امیر گاہکوں کے لیے انہیں ٹرانسپلانٹ کیا، اسے ماضی میں تقریباً 5 مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے اس طرح کی 328 کارروائیاں انجام دینے کا اعتراف کیا ہے، اس سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے، یہ تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ فواد مختار کا اسسٹنٹ دراصل ایک مکینک تھا جو متاثرین کو بے ہوشی کی دوا دیتا تھا، لاہور، ٹیکسلا اور آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں سرگرم یہ گینگ ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کے بجائے گھروں میں گردوں کے آپریشن کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گردے کی پیوند کاری کے لیے مقامی مریضوں سے 30 لاکھ روپے اور غیر ملکیوں سے ایک کروڑ روپے وصول کیے جاتے تھے، اِس بدنام زمانہ سرجن کو متعدد بار گرفتار کیا گیا لیکن ہر بار وہ ضمانت پر رہا ہوجاتا اور غیر قانونی کاروبار دوبارہ شروع کر دیتا تھا۔
تاہم محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت مناسب قانونی چارہ جوئی کو یقینی بنائے گی تاکہ اس ملزم کو چَھٹی بار گرفتار کرنے کی نوبت نہ آئے، انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری اور ان کی ٹیم کام کر رہی ہے اور استغاثہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عدالت میں مضبوط چالان پیش کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن پولیس اہلکاروں نے فواد مختار کو پچھلی بار فرار ہونے میں مدد کی تھی انہیں معطل کیا جا چکا ہے، اس کیس کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کے معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ فواد مختار کے اس گروہ کی اِن کارروائیوں کی وجہ سے اب تک 3 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
جو بائیڈن کے ڈاکٹرنے کہا کہ وہ صحیح ہے
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: جو بائیڈن کی کووِڈ 19 سے موت کے بارے میں سوشل
جولائی
ٹرمپ کا یمن میں انصاراللہ کے خلاف حملے کی درخواست پر ردعمل
?️ 22 ستمبر 2026سچ خبریں: رائٹرز نے چار ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے
ستمبر
فیلڈ مارشل اور ٹرمپ کی ملاقات سے پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ بلاول بھٹو
?️ 18 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا
جون
’لاپتا‘ ہونے والے کسٹم اہلکاروں کو اسمگلنگ کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا
?️ 15 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے ایک ہفتے قبل لاپتا ہونے والے
جولائی
اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے پر چھاپے اور گرفتاریوں کی لہر
?️ 11 مئی 2026 سچ خبریں:مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی افواج کی نئی
مئی
کیا ٹرمپ کو پھر سے مادورو کو ہٹانے کا خیال آیا ہے؟
?️ 10 نومبر 2025کیا ٹرمپ کو پھر سے مادورو کو ہٹانے کا خیال آیا ہے؟
نومبر
فلسطین کو تسلیم کرنے کی لہر پر حماس کا رد عمل
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کے اعلیٰ رہنما اسامہ حمدان نے المیادین نیوز سائٹ سے
ستمبر
امریکا کی سفری پابندیوں سے بچنے کیلئے پاکستان کو 2 ماہ کی مہلت ملنے کا امکان
?️ 16 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی میڈیا کی جانب سے ہفتے کے روز
مارچ