?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا انخلا اور ریسکیو آپریشن کیا گیا، پنجاب کو سپر فلڈ کا سامنا ہے، بروقت اور بہترین انتظامات سے ہزاروں انسانی جانیں محفوظ ہوگئیں۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیلاب کی غیرمعمولی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کو بدستور متحرک رہنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ریسکیو 1122 کو ریلیف آپریشن کے لئے مزید مستعد رہنے کی ہدایت کی، انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کے ہیلتھ کیمپ میں تمام ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔
مریم نواز شریف نے بارشی پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاج کے لئے انتظامات اور ادویات کی فراہمی، سیلاب زدہ علاقوں کے ریلیف کیمپوں میں خواتین کے لئے سینٹری کٹ مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی پنجاب نے کلینک آن ویل، فیلڈ ہسپتال اور مدراینڈ چائلڈ کلینک آن ویل کی سروسز مزید تیز کرنے، سیلاب زدہ علاقوں میں قائم ریلیف میڈیکل کیمپوں میں بہتری کی ہدایت کی اور پی ڈی ایم اے کو اضلاع میں ضرورت کے مطابق ٹینٹ اور دیگر سامان فوری مہیا کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے پی ڈی ایم اے کو متوقع حالات کے پیش نظر بھرپور بیک اپ تیاری کا حکم دیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے پیشتر بروقت انخلا سے ڈھائی لاکھ لوگ محفوظ رہے، سیلابی ریلوں میں گھرے 9 لاکھ سے زائد متاثرین کو بروقت ریسکیو کر لیا گیا، انتظامیہ اور تمام اداروں کی منظم کاوشوں سے تباہی سے محفوظ رہے۔


مشہور خبریں۔
میرے بغیر شاید مشرق وسطیٰ ہی موجود نہ ہوتا؛ ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 31 اگست 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے جوہری
اگست
عارف نظامی انتقال پر فواد چوہدری، عثمان بزدار کا اظہار افسوس
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا سینئر صحافی عارف نظامی
جولائی
سایہ دار معاہدہ؛ صلح کی طرف قدم یا وقتی وقفہ؟
?️ 29 مئی 2026سچ خبریں:غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان 60
مئی
امریکہ سے معاہدہ ختم، جواب دریائے سرخ میں دیا جائے گا؛انصاراللہ کا اعلان
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے
جون
خطے میں امن کیسے ہوگا؟بادشاہ اردن کی زبانی
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: اردن کے بادشاہ نے غزہ کی جنگ کے خاتمے کو
اکتوبر
رفح کے مشرق میں حملوں کا تسلسل
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیلی لڑاکا طیاروں اور توپ خانے نے بدھ کی صبح سے
مئی
عراق کا افغانستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ردعمل
?️ 28 فروری 2026 سچ خبریں:عراق کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
فروری
بائیڈن کا غزہ میں روزانہ 200 ٹرک انسانی امداد بھیجنے کا دعویٰ
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں اپنے ریمارکس میں امریکی
نومبر