?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب کابینہ نے شفافیت، تعلیم، ٹیکنالوجی، صحت، انفراسٹرکچر، نوجوانوں کی ترقی، روزگار اور عوامی سہولت کے بڑے فیصلے کر لیے۔
حکومت پنجاب نے محکموں میں ہونے والی کرپشن اور کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا سخت کر دیا، پنجاب میں تین ماہ میں ہر محکمے کی مکمل انکوائری مکمل ہوگی، کرپشن صفر اور جوابدہی یقینی ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 31 واں اجلاس ہوا جس میں تاریخی فیصلے کئے گئے ہیں، پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا نیا باب،راولپنڈی میں پنجاب کا دوسرا آئی ٹی سٹی بنے گا۔
پنجاب کے نوجوانوں کو پروفیشنلز بنا کر روزگار اور ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لئے ایک سال میں 2300 نوجوانوں کو سکل پروفیشنلز بنانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ صوبائی کابینہ نے جدید ٹریفک لائٹس سے لاہور میں ٹریفک کا نظام بدلنے کی منظوری دے دی، پنجاب میں زیبرا کراسنگ کے ذریعے سڑکیں محفوظ بنائی جائیں گی، شہری زندگی کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے ہر شہر کی ہر روڈ کے گڑھوں کو پُر کیا جائے گا، مرمت بھی ہوگی۔
پنجاب میں امتحانات اب شفاف اور معیار کے مطابق ہونگے، پہلی خودمختار امتحانی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہیڈ ٹیچرز کے الاؤنس میں اضافہ اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہیڈ ٹیچر کے لئے الاؤنس پانچ ہزار سے 10 ہزار کر دیا۔
لائیو سٹاک کو کمپنی بنا کر مویشی ایکسپورٹ کرنے کا ہدف دے دیا گیا، ٹریفک قواعد کی پاسداری کو عزت، غیر قانونی لائٹس سے روکنے والے وارڈن کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا فیصلہ کیا گیا۔ گندم کاشت کا ہدف بروقت اور دوسرے صوبوں سے پہلے پورا کرنے پر وزیر زراعت اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی گئی، پی ایچ اے لاہور کو شاندار کارکردگی پر شاباش مل گئی، مذہبی رہنماؤں کی قدر اور کمیونٹی کی خدمت کو فروغ کیلئے امام مسجد صاحبان کو اعزازیہ دینے کی پالیسی منظور کی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایک پائی کی کرپشن برداشت نہیں کر سکتی، سرکاری خزانہ عوام کی امانت ہے، کسی کرپشن کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی، فنڈز کے استعمال پر ہم سب اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہیں۔


مشہور خبریں۔
پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری
?️ 5 جولائی 2023لاہور: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا،
جولائی
متحدہ عرب امارات کی سلامتی یمنیوں کے ہاتھ میں ہے:انصاراللہ
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے
فروری
ٹرمپ اور ان کی ٹیم خوف و ہراس کا شکار: امریکی سینیٹر
?️ 29 مئی 2026 سچ خبریں:کرس مرفی، ڈیموکریٹ سینیٹر، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس
مئی
پاکستان اورعراقی فورسز کی انسدادِ دہشتگردی کی مشترکہ مشقیں کامیابی سے مکمل
?️ 30 نومبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج نے 24 ستمبر سے 29 نومبر 2025
نومبر
اٹلی میں پائلٹس اور فلائٹ عملے کی ہڑتال
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: اطالوی ایئر لائنز کے کیبن کریو اور پائلٹس کی اتوار
جولائی
جنین کے ارد گرد صیہونی فوجی تباہی
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:جنین کے قریب طمون قصبے کے بکاعوت علاقہ میں اسرائیلی فوج
جنوری
تل ابیب کے کرائے کے فوجی
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان میں صیہونیوں کی ناکامی کے بعد صیہونی آپریشن روم
جنوری
نیتن یاہو کی حماقتوں کی وجہ سے اسرائیلی کمپنیوں کا دیوالیہ جاری
?️ 30 مئی 2026 سچ خبریں:اقتصادی روزنامے کالکلسٹ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کی طرف
مئی