?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب پولیس کا یوینفارم تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے آئی جی پنجاب کو نئی یونیفارم کے لیے 3 رنگ منتخب کرنے کا حکم دے دیا۔
منتخب کیے گئے تینوں رنگوں کے بارے میں عوامی سروے بھی کرایا جائے گا۔عوامی سروے اور اعلیٰ افسران کی مشاورت کے بعد پولیس یونیفارم کے لیے نیا رنگ منتخب کیا جائے گا۔
نومبر2017ء میں پنجاب پولیس کی نئی وردی ختم کرکے ایک مرتبہ پھر پرانی وردی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے پولیس کی سابق وردی ختم کرکے نئی وردی لاگو کی تھی جوکہ آئی جی پنجاب سے لے کر کانسٹیبل تک کے ملازمین کے لیے لازمی قرار دی گئی تھی جبکہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی جانب سے نئی وردی پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ نئی وردی تبدیل ہونے سے پولیس وردی کا رعب بھی ختم ہو چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا ان وجوہات کی بنا پر دوبارہ پولیس کی نئی وردی منسوخ کر کے پرانی وردی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور یکم جنوری 2018سے پرانی وردی دوبارہ بحال ہو جائے گی۔ تاہم اب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ بھی پولیس کی وردی بدلنا چاہتے ہیں جس کے لیے انہوں نے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کردیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ اضافہ فکس لاء اینڈ آرڈر الائونس کی مد میں کیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق ایک کانسٹیبل سے لے کر ایڈیشنل آئی جیز کے عہدے کے افسران کی تنخواہوں میں لاگو ہوگا۔ پولیس اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں میں 12 ہزار روپے سے 80 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے باعث صوبائی خزانے پر 35 ارب روپے کے سالانہ اخراجات کا بوجھ بڑھے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولیس کانسٹیبل کی تنخواہ میں 12 سے 15 ہزار روپے جبکہ ایڈیشنل آئی جیز کی تنخواہ میں 75 سے 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔


مشہور خبریں۔
پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کرے گی اور اچھا رزلٹ دے گی ، گورنر پنجاب
?️ 1 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ
مارچ
شام کی امداد روکنے کے لیے امریکی دباؤ کے بارے میں اسد کا انکشاف
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ روز شام کے صدر بشار الاسد نے دمشق میں وزیر
فروری
چین اور روس نے تیسری مشترکہ میزائل شکن مشق کی
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ چین
دسمبر
سعودی عرب نے بائیڈن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے؛امریکی میگزین
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:ایک امریکی میگزین امریکی صدر کے سعودی عرب کے دورے کے
جون
انگلینڈ کی ملکہ اور دبئی کے حکمران کے درمیان تعلقات کشیدہ
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:دبئی کے حکمران محمد بن راشد آل مکتوم کو ان کی
اکتوبر
سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی جارحیت اور شام کی تقسیم کے منصوبے کی مذمت
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: سعودی وزارت خارجہ نے صہیونیستی ریاست کی جانب سے شام
اگست
پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی تفتیش کا خیر مقدم کیا
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این
مئی
تھائی لینڈ میں اپوزیشن جماعتوں کی فیصلہ کن فتح؛ فوج انگشت بہ دنداں
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:تھائی لینڈ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج اس
مئی