پنجاب پولیس میں تقرری اور تبادلے پر وزیراعلیٰ اور آئی جی میں اختلافات ختم

?️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ اور انسپیکٹر جنرل آف پولیس فیصل شاہکار کے درمیان پولیس تعیناتیوں اور تبادلوں کے معاملے پر ایک ہفتے سے جاری ڈیڈ لاک مثبت پیش رفت کے ساتھ ختم ہوگیا اور تازہ پیشرفت میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی آفس کے تجویز کردہ 12 افسران کے انٹرویوز لیے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق حالیہ پیش رفت میں آئی جی آفس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے تقرر کے لیے پہلی بار 3 سینئر خاتون پولیس افسران کے نام تجویز کیے، ضلع میں مرد افسران کی اکثریت کی وجہ سے خواتین افسران کو ضلعی پولیس کی سربراہی کا بہت کم موقع دیا جاتا ہے۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب پولیس میں 90 فیصد سیاسی تقرریوں کی وجہ سے آئی جی آفس اور وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے تعلقات ایک ہفتے سے تنازعات کا شکار تھے، ان تقرریوں میں مرکزی اسٹیک ہولڈز ہونے کے باوجود سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی، آئی جی نے پنجاب حکومت کو واضح پیغام دیا کہ پولیس کمیونٹی میں ان کی کمان کمزور ہو چکی ہے اور وہ اپنے محکمے میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر کسی بھی طرح کا سمجھوتہ کرنے کے بجائے عہدہ چھوڑنے کو ترجیح دیں گے۔

عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان اختلافات اب دور ہوگئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار اور وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے 12 پولیس افسران کے انٹرویو لیے تاکہ ان کی آر پی او اور ڈی پی او کے عہدوں پر تعیناتی پر غور کیا جاسکے، آئی جی پولیس نے پولیس افسران کے پینل کی سفارش کی تھی جبکہ آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان، لیہ، نارووال اور اوکاڑہ کے ڈی پی او کے لیے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیصل شاہکار نے ہر پینل کےلیے 3 نام تجویز کیے، ڈی جی خان کے آر پی او کے لیے جن پولیس افسران کا انٹرویو کیا گیا ان میں ڈی آئی جی خرم علی شاہ، ناصر ستی اور عمران راشد شامل تھے، جبکہ ڈی پی او کے عہدے کے لیے انٹرویو دینے والوں میں ایس ایس پیز اور ایس پی عمارہ اطہر، محمد فیصل ، شائستہ ندیم، سید حسنین حیدر، ریٹائرڈ کیپٹن واحد محمود، سید کرار حسین، محمد فرقان بلال، شازیہ سرور اور منصور قمر شامل تھے۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ خواتین پولیس افسران کی نامزدگی کے لیے آئی جی پنجاب کی نئی پالیسی کے تحت خواتین پولیس افسران کی نمائندگی کے لیے کُل شفارشات تقریباً 35 فیصد ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اضلاع میں خواتین کی نمائندگی میں اضافے پر بات کرنے پر فیصل شاہکار کو کچھ پولیس افسران کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ آئی جی نے پہلی بار 2 خواتین پولیس افسران کو پنجاب پولیس کے اعلیٰ ترین فورم میں پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا ممبر بنایا تھا، انہوں نے تمام علاقائی اور ضلعی پولیس افسران کی جگہ پر خاتون پولیس افسران کے تقرر کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پولیس نے خواتین پولیس افسران کو کمیٹیوں، فیلڈ پوسٹنگ اور دیگر فورمز اور کانسٹیبل سے ایس پی کی ترقی دینے کی ہدایت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے تھانوں میں 6 لیڈی پولیس اہلکاروں کی بطور انچارج تفتیش پر ترقی بھی خواتین عملے کی حوصلہ افزائی کا تسلسل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک سیاسی تقرریوں کا تعلق ہے تو پولیس چیف نے ڈی پی او لیہ کی تقرری کے لیے ایک پولیس افسر کی ’سیاسی اثروسوخ‘ کی بنیاد پر تقرری کو مسترد کردیا ہے، مذکورہ پولیس افسر نے ڈی پی او کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے ضلع لیہ کی تمام سیاسی جماعتوں کی اہم سیاسی شخصیات سے سفارش کرائی لیکن آئی جی نے ان درخواستوں کو مسترد کردیا ۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے لیے نیتن یاہو کے خواب

?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے غزہ جنگ کے بعد کے مرحلے کے

ترک انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے موقع پر لیرا میں گراوٹ

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے دو روز قبل ترک

جولان کی پہاڑیوں پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے؛اسرائیل کا اعلان !

?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے واضح کیا ہے کہ

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 676 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 27 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا

مصر نے غزہ کی انتظامیہ کمیٹی میں حماس کو شامل نہ کرنے پر زور دیا

?️ 1 اکتوبر 2025مصر نے غزہ کی انتظامیہ کمیٹی میں حماس کو شامل نہ کرنے

اسد قیصر کا پاک افغان امن معاہدے کا خیر مقدم

?️ 19 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی

حماس کو تباہ کرنا ناممکن

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 13 کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی

مصر کی غزہ کے انتظام کے لیے کمیٹی کی تجویز؛حماس کے سینئر رکن کا انکشاف

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:حماس کے ایک سینئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ مصر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے