🗓️
لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فری ماسک تقسیم کی مہم کا افتتاح کردیا ان کا کہنا ہے کہ ماسک کورونا اور اسموگ سے بچاؤ کیلئے مؤثر ثابت ہوں گے۔ پنجاب کے ہر شہری کو واش ایبل کورونا ماسک مہیا کریں گے، پوسٹ آفس کے ذریعے گھر گھر ماسک پہنچائے جائیں گے۔
ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں فری ماسک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں عثمان بزدار نے شہریوں میں فری ماسک تقسیم کرنے کی مہم کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلے فیز میں لاہور کے منتخب علاقوں میں فری ماسک تقسیم کیے جائیں گے جبکہ مرحلہ وار پورے پنجاب میں فری ماسک تقسیم کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو واش ایبل کورونا ماسک مہیا کریں گے، پوسٹ آفس کے ذریعے گھر گھر ماسک پہنچائے جائیں گے۔خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 56 ہزار 992 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 93 ہو چکی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیٹی کی سفارشات پر مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی ہے،بلدیاتی انتخابات کے بعد مری کو آئندہ مالی سال میں باضابطہ ضلع کا درجہ دیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ نے مری میں محکمۂ موسمیات کے دفتر کے قیام کی بھی منظوری دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکو سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی گئی، 15افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا ہے ، ان میں کمشنر راولپنڈی ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، سی پی او، اے سی مری اور دیگر افسران شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
کیا فیس بک نئے نام سے خود کو متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے؟
🗓️ 20 اکتوبر 2021لندن (سچ خبریں) ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب
اکتوبر
اسرائیل کے ساتھ جنگ میں فتح کے آثار
🗓️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:القدس العربی اخبار نے ایک طرف امریکہ کی علاقائی طاقت کے
اپریل
مزاحمت کی نئی نسل کے سامنے صہیونی بونے نظر آئے
🗓️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:مغربی کنارے پر حالیہ غیر انسانی جارحیت کے دوران صیہونی حکومت
جولائی
بجٹ 24-2023 میں رکھے گئے اہداف غیر حقیقی ہیں، صنعتکار
🗓️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اینڈسٹری
جون
مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں
🗓️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:مغربی کنارے میں واقع الخلیل شہر کے خلاف صیہونی جارحیت کے
اکتوبر
مصری صدر ٹرمپ سے ملاقات نہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں:امریکی اخبار
🗓️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے مصر کے صدر کی امریکہ کے
فروری
امریکی اور اسرائیلی معاشرے ایک دوسرے سے دور ہو چکے ہیں:نوم چامسکی
🗓️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:مشہور امریکی فلسفی اور ماہر لسانیات نے اپنے ایک انٹرویو میں
اپریل
پاکستانی فوج کے ساتھ سعودی فوج کی بحری اور فضائی مشقیں
🗓️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سعودی بحریہ اور
اکتوبر