?️
پنجاب (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے جرائم کے خلاف اہم قدم اُٹھاتے ہوئے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے 61 اسٹیشن ہاؤس افسران (ایس ایچ اوز) کو سروس سے معطل اور عہدوں سے ہٹا دیا گیا ان افسران کے خلاف کاروائی ان کے مجرمانہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
ان 61 افسران میں سے 48 کی فہرست سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) نے تیار کر کے معطلی اور عہدوں سے ہٹائے جانے کے لیے سینیئر فیلڈ پولیس افسران کو بھیجی تھی۔
سی پی او نے محکمہ پولیس پنجاب کے ہیومن ریسورس منیجمنٹ سسٹم کو حاصل ہونے والے مجرمانہ ریکارڈ کی بنیاد پر ان افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔
ان ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) انعام غنی کی ہدایت پر کی گئی جنہوں نے صوبے کے ریجنرل، سٹی اور ضلعی پولیس افسران کو مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے یا سزائیں پانے والے ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹانے اور معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔
سرکاری خط کے ذریعے فیلڈ پولیس افسران کو ان ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت کی گئی تھی جن کے خلاف مجرمانہ کیسز میں چالان جمع کرایا گیا ہو، انہیں مزید ہدایت کی گئی تھی کہ ان ایس ایچ اوز کو معطل کردیا جائے جن کے خلاف مجرمانہ کیسز درج ہیں۔
یہ ہدایت بھی کی گئی تھی کہ جن ایس ایچ اوز کو دو یا تین بار محکمانہ سزائیں دی گئی ہوں ان کا 48 گھنٹوں میں تبادلہ کردیا جائے اور مستقبل میں بطور ایس ایچ او تعینات نہیں کیا جائے۔
ان ایس ایچ اوز کے لیے، جنہیں دو بار سزائیں دی گئی، خط میں لکھا گیا کہ ‘اگر کسی وجہ سے ایسے افسر کو ایس ایچ او برقرار رکھا جاتا ہے تو اس کے لیے متعلقہ آر پی او سے پیشگی تحریری اجازت لینا ضروری ہے’۔
آئی جی پنجاب نے مزید ہدایت کی تھی کہ مستقبل میں ایسے کسی افسر کو ایس ایچ او تعینات نہ کی جائے جس نے دو سال تک فعال تحقیقاتی کام نہ کیا ہو۔
معطل ہونے والے ایس ایچ اوز میں 8 فیصل آباد سے، 7 لاہور سے، 5 شیخوپورہ سے، 4 قصور سے، ننکانہ صاحب، گجرات، راولپنڈی، جہلم، خانیوال اور بہاول نگر سے 3، 3، سرگودھا، پاکپتن اور بہاولپور سے 2، 2 جبکہ سیالکوٹ، نارووال، اٹک، چکوال، خوشاب، بھکر، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ملتان، وہاڑی، لودھراں اور ساہیوال سے ایک، ایک ایس ایچ او شامل ہیں۔
دوسری جانب متعدد پولیس افسران نے اس اقدام کو چال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا اطلاق کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر جنرل پولیس تک ہونا چاہے۔
انہوں نے نئے اقدام کے خلاف ‘گہرے نتائج’ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کئی ایس ایچ اوز کو سیاسی بنیادوں پر یا ‘پریشر گروپ’ کے اثر و رسوخ پر مجرمانہ کیسز کا سامنا ہے۔
سینیئر افسران نے کہا کہ اس طرح کی گائیڈ لائنز متعارف کروانے سے قبل مجرمانہ مقدمات کی تفصیلی محکمہ جاتی انکوائری مکمل ہونی چاہیے تھی، جس کے بعد داغدار ریکارڈ والے ایس ایچ اوز سے فہرست بننی چاہیے تھی۔
ایک سینیئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ‘صرف ایس ایچ اوز کو ہی کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے، ڈپٹی سپرنٹنڈٹ پولیس (ڈی ایس پیز)۔ چند سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پیز) اور چند ضلعی پولیس افسران (ڈی پی اوز) کے خلاف بھی مجرمانہ چارجز ہیں اور ان کے خلاف بھی کیسز درج ہیں۔
ایک اور افسر نے کہا کہ یہ قانون کی روح کے منافی ہے کہ صرف ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی کی جائے۔ایک سینیئر پولیس افسر نے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس پر بلاامتیاز مکمل عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
حماس کے سینئر عہدیدار: تل ابیب نے واشنگٹن کی حمایت سے مذاکرات کے دوران مزاحمتی رہنماؤں کو نشانہ بنایا
?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کے ایک سرکردہ رہنما محمد نازل نے بدھ کی
ستمبر
پاکستانی قوم کو محکوم بنادیا گیا ہے، کوئی کرنل بوٹ پر رکھ کر سویلین کا ٹرائل نہیں کرسکتا، سلمان اکرم راجہ
?️ 24 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ
مئی
پاکستان امریکہ کو اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا
?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیر
جون
کیا سیاسی جماعتوں پر بابندی لگانے سے مسائل حل ہو جائیں گے؟ جاوید لطیف کی زبانی
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر
جولائی
عمران خان نے مسلح جتھوں کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، رانا ثنا اللہ
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
مارچ
لاہور: آصف زرداری کا ایک بارپھر ’چارٹر آف اکانومی‘ کی ضرورت پر زور
?️ 8 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) وفاق میں براجمان حکمران اتحاد کے اہم رہنما، سابق
جون
امریکی صدارتی انتخابات کے انگلینڈ پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: ہینڈلزبلاٹ اخبار نے اپنے ایک مضمون میں انگلینڈ اور ملکی
جنوری
ہم ہر اُس معاہدے کی مخالفت کرتے ہیں جو چین کے مفادات کو قربان کرے :بیجنگ
?️ 28 جولائی 2025 ہم ہر اُس معاہدے کی مخالفت کرتے ہیں جو چین کے
جولائی