?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کی کوئی قلت نہیں، سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے،حکومت نے گندم کی قیمت 3000روپے اور روٹی کی قیمت 14روپے مقرر کی ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،اگر سینیٹ الیکشن سے بائیکاٹ ہی کرنا تھا تو پھر بیلٹ پیپر پر نام کیوں چھپوایا ، پی ٹی آئی کو امپائر کے ساتھ مل کر کھیلنے کی عادت ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف گندم اور آٹے کی قیمتوں پر مسلسل فکرمند رہتی ہیں، صوبے میں گندم کی کوئی کمی نہیں مگر کچھ عناصر سیلاب جیسی آفت کو منافع کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام فلور ملز مالکان، آڑھتیوں اور متعلقہ افراد کو تین دن کا وقت دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے گندم کے سٹاک رجسٹر کروائیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا، روٹی کی 14روپے قیمت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ خانیوال میں سرکاری گندم بروقت نہ ہٹانے پر وہ پانی میں بہہ گئی، اس غفلت پر ڈی جی فوڈ خانیوال اور تمام متعلقہ عملے کو معطل کر دیا گیا ہے، گندم کا ایک ایک دانہ عوام کی امانت ہے، مویشی اور انسان تو نکال لئے گئے مگر گندم اور آٹا کیوں نہیں اس کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے گندم کی قیمت 3000روپے اور روٹی کی قیمت 14روپے مقرر کی ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے انتخابی بائیکاٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر بائیکاٹ ہی کرنا تھا تو پھر بیلٹ پیپر پر نام کیوں چھپوایا یہ سب کچھ صرف ڈرامہ تھا، رانا ثنا اللہ بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوئے،(ن)لیگ کیلئے یہ عزت کی بات ہے کہ ہم رانا ثناء اللہ کو ووٹ دے کر سینیٹ میں بھیج رہے ہیں، پی ٹی آئی کو امپائر کے ساتھ مل کر کھیلنے کی عادت ہے۔عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ کل صحافی طیب بلوچ کے ساتھ غنڈہ گردی و دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے جس سے پی ٹی آئی فساد پارٹی ثابت ہوگئی، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ہے یہ حرکتیں سیاسی جماعت نہیں کرتی۔
مشہور خبریں۔
اگر اسرائیل حماس کے ساتھ معاہدہ کرتا ہے تو بین گویر مستعفی ہو نے کا امکان
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے پیش گوئی کی
جولائی
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نوآبادیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد تیز کررہا ہے
?️ 29 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
جنوری
ایران کے خلاف صیہونی پالیسی میں نمایاں تبدیلی
?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے حالیہ بیان میں ایران
اپریل
مغربی کنارے اور یروشلم میں وسیع پیمانہ پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں
?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے گذشتہ رات اور آج صبح مغربی کنارے میں
جولائی
بحرین کی سب سے بڑی بحری مشق میں اسرائیل اور سعودی عرب کی شرکت
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت اور سعودی عرب بحرینی بحری مشق میں حصہ لینے
فروری
بھارت نے افغاستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے
?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا
ستمبر
پلوامہ حملے سے متعلق انکشافات سے پاکستان کے مؤقف کی تائید ہوئی، وزیراعظم
?️ 18 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو پلوامہ حملہ سیاسی
اپریل
صیہونی حکام اپنی فوجی ہلاکتوں کو کیوں چھپاتے ہیں؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: جہاں ہر روز صیہونی افواج کے خلاف فلسطینی فورسز کی
دسمبر