لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتیں بڑھنے لگیں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے باعث 6 افراد انتقال کر گئے جبکہ 526 کیسز سامنے آئے۔ ڈینگی وائرس سےجاں بحق 5 افرادکا تعلق لاہور سے ہے گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 388 مریض رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کی خطرناک صورتحال اختیار کرگیا ، صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے باعث 6 افراد انتقال کرگئے ، ڈینگی وائرس سےجاں بحق 5 افرادکا تعلق لاہور سے ہے۔ سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹےمیں پنجاب سے ڈینگی کے 526 مریض رپورٹ ہوئے ، گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 388 مریض رپورٹ ہوئے۔
عمران سکندر بلوچ نے بتایا راولپنڈی سے 34، گوجرانولہ ،ملتان میں 11،11مریض ،فیصل آباد سے 9، وہاڑی 8 ،قصور سے7مریض ،حافظ آباد ،سیالکوٹ سے ڈینگی کے 5،5مریض ، بہاولنگر، مظفرگڑھ ،ننکانہ صاحب سےڈینگی کے 4،4مریض رپورٹ ہوئے۔ سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک ڈینگی کےکیسزکی تعداد 16,960 ہو چکی ہے جبکہ ڈینگی بخار کے باعث 59افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد میں ڈینگی مچھروں نے مزید دو زندگیاں نگل لیں، رواں سیزن کے دوران وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے مجموعی اموات سترہ ہوگئی جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران باون نئے کیس رپورٹ ہوئے۔