اسلام آباد(سچ خبریں) پنجاب میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں مختلف شہروں سے چینی کے ہزاروں بوریاں برآمد کرلی گئیں،تفصیلات کے مطابق پنجاب میں انتظامیہ کا چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے ،
فیصل آباد میں مہنگی چینی بیچنے پر شوگرملز کا گودام سیل کرکے 50کلووالی 44ہزاربوریاں ضبط کرلی گئیں،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شوگر ملز سے چینی کاسرکاری ایکس ملز ریٹ 85روپے کلو مقرر ہے، ملز انتظامیہ ڈیلرز سے 135روپے فی کلو وصول کر رہی تھی،چشتیاں میں اسپشل برانچ کی نشان دہی پر اسسٹنٹ کمشنر نے چینی کےگوداموں پرچھاپہ مارا اور کارروائی میں گوداموں سے چینی کے 3ہزار سے زائد تھلے برآمد کرلئے
،رینالہ خورد میں بھی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف انتظامیہ اور اسپیشل برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گودا نے گرجا گھر روڈ پرگودام پر چھاپہ مارا اور غیرقانونی ذخیرہ چینی کے 900سے زائد تھیلے برآمد کرلیے، اسسٹنٹ کمشنم میں ذخیرہ 413بوری چینی برآمد کرلی،چیچہ وطنی میں بھی اسسٹنٹ کمشنر نے گرجا گھر روڈ پرگودام پر چھاپہ مارا اور غیرقانونی ذخیرہ چینی کے 900سے زائد تھیلے برآمد کرلیے، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ گودام میں ذخیرہ چینی رجسٹر نہیں کرائی گئی تھی،ہارون آباد میں بھی اسسٹنٹ کمشنر نے چینی کے گوداموں پر چھاپہ مار کر 730چینی کے تھیلے برآمد کرلئے جبکہ 2گوداموں کو سیل اور 14دوکانوں کو جرمانے اور سیل کردیا گیا ہے، برآمد چینی کی مارکیٹ میں مالیت پچاس لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔