پنجاب میں ن لیگ کی حکومت خطرے میں

?️

لاہور (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکشن جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست منظور کرلی ، عدالت نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکش جاری کرے۔

 عدالت نے پی ٹی آئی کی نشستوں کا نوٹی فکیشن کرنے کا حکم دے دیا۔اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اکثریت پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے پاس آ گئی ہے اور اب حمزہ شہباز کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔

انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے مزید کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں اب ہماری اکثریت ہے۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا یا پھر عدالت ان کا الیکشن ہی کالعدم قرار دے سکتی ہے اس نکتہ پر کل عدالت میں دلائل دوں گا۔

علی ظفر نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کالعدم قرار دیا گیا تو پرویزالٰہی کے وزیر اعلی بننے کے چانس ہیں۔

الیکشن کمیشن کو ہر صورت ہائیکورٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا تاہم ان کے پاس اپیل کا حق بھی ہے۔جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے لاہور ہائی کورٹ کا مخصوص نشستوں پر حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن نے لاہور ہائی کورٹ کے مخصوص نشستوں کے حوالے سے جاری کیے گئے حکم کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس مقصد کے لیے ن لیگ مخصوص نشستوں پر فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرے گی۔

ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے، جس میں اس بات پر مشاورت کی جارہی ہے کہ اسمبلی ہاؤس مکمل نہیں ، اس لیے ضمنی الیکشن کے بعد ان نشستوں کا فیصلہ ہونا ہے ، اسی موقف کو بنیاد بنا کر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل آج یا کل دائر کردی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

سندھ : فائیو جی ٹیکنالوجی پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد، درخواست گزارپر جرمانہ عائد

?️ 9 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ میں فائیوجی ٹیکنالوجی اور کوروناویکسین کیخلاف

ٹرمپ کی جانب سے  کینیڈا کے خلاف بھاری محصولات کو 3 دن کے لیے معطل کرنے کا اعلان 

?️ 19 اگست 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمدات پر 50

اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈکیتی کی سب سے بڑی کارروائی

?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بے

سوتے ہوئے بھی آنکھیں کھلی رکھنا؛صیہونی اخبار کا صیہونیوں کو مشورہ

?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر

جرمن کارپوریٹ کی حالت زار

?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: جرمنی کے وفاقی شماریات کے دفتر نے بڑھتے ہوئے اخراجات

آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

?️ 9 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ

سی آئی اے کا سابق افسر پر ۴۰ ملین ڈالر مالیت کا سونے چوری کرنے میں الزام میں گرفتار

?️ 28 مئی 2026سچ خبریں:امریکہ میں ایک سابق اعلیٰ سی آئی اے اہلکار کو سرکاری

عطوان کا جائزہ: وہ عوامل جو سویڈا میں جنگ بندی کی ناکامی کا باعث بنیں گے

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: عربی زبان کے ایک ممتاز مصنف نے امریکی صہیونی سازشوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے