?️
لاہور (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکشن جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست منظور کرلی ، عدالت نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکش جاری کرے۔
عدالت نے پی ٹی آئی کی نشستوں کا نوٹی فکیشن کرنے کا حکم دے دیا۔اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اکثریت پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے پاس آ گئی ہے اور اب حمزہ شہباز کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔
انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے مزید کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں اب ہماری اکثریت ہے۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا یا پھر عدالت ان کا الیکشن ہی کالعدم قرار دے سکتی ہے اس نکتہ پر کل عدالت میں دلائل دوں گا۔
علی ظفر نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کالعدم قرار دیا گیا تو پرویزالٰہی کے وزیر اعلی بننے کے چانس ہیں۔
الیکشن کمیشن کو ہر صورت ہائیکورٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا تاہم ان کے پاس اپیل کا حق بھی ہے۔جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے لاہور ہائی کورٹ کا مخصوص نشستوں پر حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن نے لاہور ہائی کورٹ کے مخصوص نشستوں کے حوالے سے جاری کیے گئے حکم کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس مقصد کے لیے ن لیگ مخصوص نشستوں پر فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرے گی۔
ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے، جس میں اس بات پر مشاورت کی جارہی ہے کہ اسمبلی ہاؤس مکمل نہیں ، اس لیے ضمنی الیکشن کے بعد ان نشستوں کا فیصلہ ہونا ہے ، اسی موقف کو بنیاد بنا کر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل آج یا کل دائر کردی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کی اصلی مشکل کیا ہے؟ صیہونی حکام کی زبانی
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حلقوں اور ماہرین نے اسرائیلی حکومت، خاص طور پر
ستمبر
یوکرین میں خصوصی آپریشنز کی پیشرفت: پوٹن
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے 22ویں دن امریکہ اور روس کے
مارچ
الیکشن کمیشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری، پنجاب میں انتخابات کیلئے 14مئی کی تاریخ مقرر
?️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی ہدایات
اپریل
بلوچستان میں بم حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید
?️ 26 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں فرنٹیئر کور
ستمبر
سندھ ہائی کورٹ: وفاقی حکومت ایک ہفتے میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرے
?️ 31 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں
مارچ
کوریائی جنگ کی سالگرہ کے موقع پر پیانگ یانگ میں امریکہ مخالف مظاہرے
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: 1950 کی کوریائی جنگ کے آغاز کی 74 ویں سالگرہ کے
جون
سعودی حکومت کو امریکی انٹیلی جنس اور لاجسٹک سپورٹ کم کرنے کی منظوری
?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں: ال مانیٹر ویب سائٹ کے مطابق امریکی پارلمنٹ نمائندوں نے
ستمبر
امریکی قیدیوں کی غیر معینہ مدت تک حراست پر گہری نظر
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: کچھ لوگوں نے کبھی یقین نہیں کیا کہ 11 جنوری
جنوری