?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پوسٹ فلڈ انتظامات کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب سے بچاؤ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس میں متعلقہ محکموں نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں فلڈ زونز واگزار کرانے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تین ماہ کے اندر تمام فلڈ زونز خالی کرائے جائیں اور ان علاقوں میں نئی تعمیرات پر پابندی یقینی بنائی جائے، اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ فلڈ زون میں تعمیرات پر پابندی کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے۔ اجلاس میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں 17 مقامات پر منی ڈیم بنانے کی تجویز سے اتفاق کیا گیا جبکہ چنیوٹ میں بند کی تعمیر کے لیے فیزیبلٹی رپورٹ مکمل ہونے پر اس کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی، کالا باغ اور سدھنائی کے مقامات پر آبی ذخائر کی استعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے صوبے میں Inflatable ڈیم ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ہدایت بھی جاری کی تاکہ پانی کے بہاؤ کو بہتر انداز میں کنٹرول کیا جا سکے، اجلاس میں پی ڈی ایم اے پنجاب کی ری سٹرکچرنگ کرتے ہوئے 8 نئے ونگز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 563 کلومیٹر طویل 186 سڑکیں، 446 پلیاں اور ایک پل بحال کر دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122 کو فلڈ آپریشن کے لیے جدید آلات فراہم کرنے کی منظوری بھی دے دی، جن میں 10 لینڈنگ کرافٹ، بوٹ کیریئر ٹرک، جدید نیویگیشن اور کمیونیکیشن سسٹمز اور فلائنگ لائف بوائے جیکٹس شامل ہیں۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب کے پانچ دریاؤں میں 1990 ہائی رسک، 1278 میڈیم رسک اور 3169 لو رسک فلڈ زونز موجود ہیں، صوبے میں آبپاشی کے 183 منصوبے جاری ہیں جبکہ 298 ڈرین اور سیلابی نالوں اور 67 ڈرینج سسٹمز کی ڈی سیلٹنگ کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کے یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ ساتھ واشنگٹن میں نئوفاشسٹوں کی ریلی
?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: امریکہ میں یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ ہی، ایک
جولائی
واللا: اسرائیل اندر سے ٹوٹ رہا ہے
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ والا نے اطلاع دی ہے
نومبر
گورنر پنجاب اور وزیر اعلی کے درمیان سیاسی و حکومتی امور پر تبادلۂ خیال
?️ 24 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار
اگست
امریکہ افغانستان سے دوسرے ممالک میں کیا سپلائی کرتا تھا؟
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: سابق روسی صدر نے منشیات کے خلاف جنگ میں طالبان
نومبر
بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ سے رواں ہفتے ملاقات متوقع
?️ 15 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے نیویارک میں اقوام
مئی
معاشی استحکام کی جانب پیش رفت، حکومت نجکاری و بینکاری نظام میں مزید بہتری لارہی ہے، وزیر خزانہ
?️ 14 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
جولائی
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ
?️ 25 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر
اگست
ایران کے فوجی و میزائل نظام میں نمایاں اضافہ
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنانی تجزیہ کار محمد ہزیمہ نے زور دے کر کہا ہے
دسمبر