🗓️
لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں عوامی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت کردی، ڈپٹی کمشنرز کو تھانے کی سطح تک عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق معاشرے کے نمائندہ افراد اور حکومتی عہدیداروں پر مشتمل کمیٹیاں تھانے کی سطح پر تشکیل دی جائیں گی، عوامی رابطہ کمیٹیاں کمیونٹی واچ ڈاگ کا کام کریں گی اور کمیٹی ممبران کسی بھی خطرے کی بروقت نشاندہی اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں گے، کمیٹی شہریوں اور پولیس کے درمیان معلومات کے تبادلے کیلئے پل کا کام کریں گی۔
بتایا گیا ہے کہ عوامی رابطہ کمیٹیاں مذہبی تقریبات، عوامی اجتماعات، یا ہنگامی حالات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں گی، عوامی رابطہ کمیٹیاں مقامی سطح پر شہری بیداری کو فروغ دیں گی، پبلک لائزان کمیٹیوں کے قیام سے شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین اعتماد میں اضافہ ہوگا اور یہ کمیٹیاں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرات سے نمٹنے میں معاون ہوں گی۔
ترجمان محکمہ داخلہ سے معلوم ہوا ہے کہ پہلے مرحلے میں فوری طور پر ہر تھانے کی سطح پر عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم ہوں گی، دوسرے مرحلے میں 3 ماہ کے اندر محلے اور وارڈ کی سطح تک کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا، ہر عوامی رابطہ کمیٹی میں متعلقہ تھانیدار، مقامی معززین جیساکہ نامور بزرگ، تاجر، منتخب نمائندے اور مذہبی رہنما شامل ہوں گے، عوامی رابطہ کمیٹی میں قابلِ اعتماد نوجوانوں اور مقامی سماجی کارکنوں کو بھی شامل کیا جائے گا، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی پی او مشترکہ طور پر کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے 20 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، ہر تھانے کی حدود میں قائم عوامی رابطہ کمیٹی متعلقہ ضلعی رابطہ کمیٹی کے ماتحت کام کرے گی، اس طرح سب ڈویژنز کی ماہانہ پیشرفت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں میں زیر بحث آئے گی اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیاں ہر ماہ کی پیشرفت صوبائی کوآرڈینیشن کمیٹی، محکمہ داخلہ کو بھجوائیں گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ 20 اپریل تک کمیٹیوں کو فعال کرکے ممبران کی تفصیل اور مستقبل کا لائحہ عمل محکمہ داخلہ کو بھجوایا جائے۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور سی سی پی او، لاہور کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب تمام عوامی رابطہ کمیٹیوں کی ماہانہ کاکردگی کا جائزہ لے گا۔
مشہور خبریں۔
مشرقی ایشا میں نیٹو کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟
🗓️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:یورپی یونین میں چینی حکومت کے سفارتی مشن نے سیکرٹری جنرل
جولائی
فیٹف کا پاکستان کا دورہ متوقع
🗓️ 17 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)عالمی مالیاتی جرائم پر نظر رکھنے والا ادارہ ایف اے
جولائی
صیہونیوں کی مسجد اقصیٰ کے بارے میں ہونے والےاجلاس کو روکنے کی کوشش
🗓️ 4 جنوری 2023صیہونی والہ ویب سائٹ نے آج بدھ کی شام خبر دی ہے
جنوری
چین کے خلاف امریکا کی نئی جنگ، بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا
🗓️ 17 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے چین کے خلاف نئی جنگ کا آغاز
جون
پی ٹی اے کو فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق 5 بولیاں موصول
🗓️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی اے کو ملک میں 5 جی
ستمبر
حماس اور اسلامی جہاد کا قاہرہ کا دورہ
🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے حماس اور اسلامی جہاد تحریکوں کے
اگست
حج کے دوران کتنی طبی خدمات فراہم کی گئیں؟؛سعودی وزیر صحت کی زبانی
🗓️ 26 جون 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلاجل نے اعلان کیا
جون
اسرائیلی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کی وجہ کیا ہے؟
🗓️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم نے منگل کو اپنے شمارے میں اس خبر
نومبر