?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر فلڈ ریلیف کمیٹیاں قائم کردی گئیں ہیں، وزیراعلی نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آسان ترین طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سیلاب متاثرین کیلئے سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ بھی قائم کردیا گیا، وزیراعلی مریم نواز ڈیش بورڈ پر خود سیلاب متاثرین کی امداد کی مانیٹرنگ کریں گی، انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، پلوں اور انفراسٹرکچر کی فوری بحالی کا حکم دیدیا۔
محکمہ ریونیو کے مطابق پنجاب کے 27 اضلاع، 64 تحصیل میں 3775 موضع سیلاب سے متاثر ہوئے، سیلاب سے 63200 پکے اور 309684 کچے مکانات متاثر ہوئے، سروے کیلئے ٹیم میں اربن یونٹ، ریونیو، زراعت اور آرمی کے نمائندے شامل ہوں گے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کیلئے یکسو ہے، حکومت کو سیلاب متاثرین تک خود پہنچنا چاہیے، سیلاب متاثرین کو امداد کی ترسیل کیلئے زیادہ کیمپ اور پوائنٹس قائم کیے جائیں، دل کھول کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہے، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کریں گے، کوئی ریلیف سے محروم نہ رہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں صیہونی فوج کا فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنانے کا لرزہ خیز انکشاف
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی اور مغربی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی
مئی
شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو
دسمبر
چین یوکرین بحران کے حل کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر نے کہا کہ چین یوکرین کی
اپریل
نصف امریکی بائیڈن کی خارجہ پالیسی سے ناخوش
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: ان انتخابات کے تسلسل میں جو اس ملک کے
اگست
پیپلزپارٹی نے وفاق کو کمزور کرنے کیلئے پنجاب کو نشانہ بنایا: عظمیٰ بخاری
?️ 7 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
اکتوبر
پشاور دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا ہے
?️ 1 فروری 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں پولیس لائنز مسجد دھماکے کی تفتیشی ٹیم نے انکشاف کیا
فروری
وزیر اعظم کی اتحادیوں سے ملاقاتیں، نگران حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال
?️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اپنے پرانے
جولائی
صیہونی بستیوں کی تعمیر ہی ہمارے مفادات میں ہے:صیہونی وزیر
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلہ نے منگل کے روز کہا کہ صیہونی بستیوں
دسمبر