پنجاب میں حمزہ شریف کے لیے مشکلات تابحال برقرار

?️

لاہور(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی قانون سازوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی تاکہ منحرف قانون سازوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں مشترکہ حکمت عملی بنائی جاسکے۔

اسی دوران پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی چیف ایگزیکٹو کو ہٹانے کے لیے عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے مرکز میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی پیشکش کو قبول کرنے کا عندیہ بھی دیا تاہم اگلے انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد ہی۔

ساتھ ہی پارٹی نے حمزہ کو ہٹانے کے لیے اپنی مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے لیے مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔

دوسری جانب حسن مرتضیٰ کی قیادت میں پی پی پی کے قانون سازوں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گورنر پنجاب اور اسپیکر کے عہدوں کے لیے بظاہر محروم رکھنے کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب میں کم از کم چار وزارتوں اور کچھ مشاورتی عہدوں پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔

اس ضمن میں پی پی پی کے قانون سازوں نے حمزہ شہباز کو اپنی حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ وزیراعلیٰ کے لیے رن آف پول ہونے کی صورت میں پریشان نہ ہوں۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت دونوں نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے اثرات پر بات کرنے کے لیے قانونی ماہرین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

اس پیش رفت کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو وہ نئے وزیراعلیٰ کے لیے رن آف الیکشن کے لیے تیار ہے۔

ادھر پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ ‘لوٹوں’ کی حیثیت سے متعلق سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے بعد حمزہ وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے اور اگر وہ فوری طور پر مستعفی نہیں ہوئے تو پارٹی انہیں گھر بھیجنے کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی۔

تاہم وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حمزہ شہباز استعفیٰ نہیں دیں گے اور اس بات پر زور دیا کہ وفاقی اور پنجاب دونوں حکومتیں (اگست 2023 تک) اپنی مدت پوری کریں گی۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سیکریٹری جنرل اویس لغاری نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کہا ہے کہ وہ پنجاب میں آئینی بحران کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور گورنر کا تقرر کریں تاکہ صوبائی کابینہ تشکیل دی جا سکے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو بہاولپور سے پارٹی کے وفادار بلیغ الرحمٰن کو گورنر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کی سمری بھیجی تھی تاہم صدر علوی اسے قبول نہیں کر رہے۔

مشہور خبریں۔

مفرور افغان پائلٹوں کی یوکرین میں جنگ کے لیے امریکہ میں تربیت

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ایک امریکی فوجی سفارتی ذریعے نے مفرور افغان پائلٹوں کو امریکہ

صہیونی  یمن کے سخت جواب کے لیے تیار رہیں:مہدی المشاط

?️ 11 ستمبر 2025صہیونی  یمن کے سخت جواب کے لیے تیار رہیں:مہدی المشاط یمن کی

این ایف سی پر بات چیت جاری، اتفاق رائے ہوگیا تو جلد 28 ویں ترمیم آجائیگی۔ رانا ثناءاللہ

?️ 23 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ

حماس کی فلسیطین میں کیا حیثیت ہے؟ روسی سفیر

?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: قطر میں روسی سفیر نے کہا کہ حماس کو فلسطینی

سپریم کورٹ نے صرف ایک ہفتے کے دوران 257 کیسز نمٹا دیے

?️ 1 اکتوبر 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے 57 ہزار کیسز کے بیک لاگ

امریکیوں کے لیے "ڈیجا وو”؛ حکومتی بندش کا کیا مطلب ہے؟

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کی جانب سے ایک دوسرے کی عارضی

یمنیوں کی زندگیوں کو بحال کرنا بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو سے زیادہ مشکل ہے: اقوام متحدہ کے عہدہ دار

?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن میں اقوام متحدہ کے رابطہ کار برائے انسانی امور نے

کالعدم ٹی ٹی پی اپنے واٹس ایپ چینلز چلا رہی ہے۔ طلال چودھری

?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہاکہ کالعدم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے