پنجاب میں جیت کی صورت میں عمران خان نے وزیراعلیٰ بنانے کا وعدہ کیا:پرویز الہیٰ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پنجاب میں جیت کی صورت میں وزیراعلیٰ بنانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے اردو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ اسمبلیاں ٹوٹ گئیں لیکن اس کے بعد کے اثرات تو سب نے دیکھے ہیں۔اب تو خان صاحب مانتے ہیں کہ میں نے ٹھیک مشورے دئیے تھے اور لوگوں نے ان کو یاد کروایا تو وہ کہتے ہیں کہ میرے تجربے کا ان کو بڑا فائدہ ہو رہا ہے۔

اب تو خیر وہ وقت نہیں دیکھیں اب سپریم کورٹ کیا کرتی ہے۔چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان نے انہیں پنجاب میں جیت کی صورت میں وزیراعلیٰ بنانے کا وعدہ کیا ہے۔میں ان کو لکھ کر دے دیا تھا، دستخط کر دئیے تھے اور شناختی کارڈ لگا دیا تھا کہ اسمبلی توڑنے کی تاریخ خود لکھ لیں۔

ہم نے ان کی عزت کی اور انہوں نے بھی ہماری عزت کی اور کہا آپ پارٹی کے مرکزی صدر بن جائیں اورپھر مونس الہیٰ یا آپ میں سے کوئی ایک وزیراعلیٰ ہو گا الیکشن کے بعد پارٹی کی طرف سے۔

سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ہمارا عزت احترام اصل اسٹیبلشمنٹ کے لیے ہے جو کہ ریڑھ کی ہڈی ہے۔آج بھی ان کے ساتھ تعلق ہے اور ان کی عزت ہے۔لیکن کچھ ایسے گھس بیٹھیے آ گئے ہیں ہر جگہ پر،تو ان کے ساتھ ہماری نہیں بن سکتی۔ اُن کے ساتھ ہماری ہم آہنگی ہی نہیں ہے اس لیے کوشش بے معنی ہے۔ہمیں افسوس بھی نہیں ہے جو وہ کر رہے ہیں۔پرویز الہیٰ نے اپنے گھر پر اینٹی کرپشن کے چھاپے سے متعلق کہا کہ اس کارروائی کے پسِ پردہ بھی وہی لوگ ہیں جو عمران خان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ان کا نام نہیں لینا چاہتا ، سب کو پتہ ہے وہ کون ہیں۔ وہ غیبی نہیں ہیں، کوئی غیبی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کے لیے ایک ہی دعا کروں گا کہ ان کے شر سے پاکستان کو محفوظ رکھے یہ اصل دہشتگرد ہیں۔سابق وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ ان پر تحریک انصاف میں شمولیت نہ کرنے کے لیے بھی دباؤ ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ یقین کریں مشرف صاحب کا دورہ بلکہ ضیاالحق کے دور میں کسی کو اس طرح نہیں کیا گیا جو انہوں نے نئی ریت ڈالی ہے۔پرویز الہیٰ نے اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بالکل نہیں چاہتے کہ لڑائی ہو۔

مشہور خبریں۔

تحریر الشام کے دہشت گردوں کی شامی عوام سے جھڑپیں

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:شام کے صوبہ حمص کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد تنظیم

امریکی ٹی وی کے مشہور مزاحیہ پروگرام میں صیہونی نسل کشی پر طنزیہ جملہ، نئی بحث چھڑ گئی

?️ 2 نومبر 2026سچ خبریں:امریکی ٹی وی کے معروف مزاحیہ پروگرام میں ہالووین کی خصوصی

بین الاقوامی برادری کی جانب سے گزشتہ سال افغانستان کو دو ارب ڈالر کی امداد

?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:طالبان کے دوبارہ قیام کے بعد افغانستان کو امداد کی فراہمی

وزیر تعلیم نے  تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا

?️ 29 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی  وزیر تعلیم  شفقت محمود  نے کورونا کے نئے ویرینٹ

پاکستان کے اسپیکر: حالیہ فسادات تہران-اسلام آباد پارٹنرشپ کو مضبوط کرتے ہیں

?️ 28 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اسلامی جمہوریہ ایران

12 روزہ جنگ کی لعنت اسرائیلی حکومت کو دوچار کر رہی ہے

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق ایران

مولانا فضل الرحمٰن کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو

?️ 21 ستمبر 2022سکھر: (سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے