?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پنجاب میں جیت کی صورت میں وزیراعلیٰ بنانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے اردو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ اسمبلیاں ٹوٹ گئیں لیکن اس کے بعد کے اثرات تو سب نے دیکھے ہیں۔اب تو خان صاحب مانتے ہیں کہ میں نے ٹھیک مشورے دئیے تھے اور لوگوں نے ان کو یاد کروایا تو وہ کہتے ہیں کہ میرے تجربے کا ان کو بڑا فائدہ ہو رہا ہے۔
اب تو خیر وہ وقت نہیں دیکھیں اب سپریم کورٹ کیا کرتی ہے۔چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان نے انہیں پنجاب میں جیت کی صورت میں وزیراعلیٰ بنانے کا وعدہ کیا ہے۔میں ان کو لکھ کر دے دیا تھا، دستخط کر دئیے تھے اور شناختی کارڈ لگا دیا تھا کہ اسمبلی توڑنے کی تاریخ خود لکھ لیں۔
ہم نے ان کی عزت کی اور انہوں نے بھی ہماری عزت کی اور کہا آپ پارٹی کے مرکزی صدر بن جائیں اورپھر مونس الہیٰ یا آپ میں سے کوئی ایک وزیراعلیٰ ہو گا الیکشن کے بعد پارٹی کی طرف سے۔
سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ہمارا عزت احترام اصل اسٹیبلشمنٹ کے لیے ہے جو کہ ریڑھ کی ہڈی ہے۔آج بھی ان کے ساتھ تعلق ہے اور ان کی عزت ہے۔لیکن کچھ ایسے گھس بیٹھیے آ گئے ہیں ہر جگہ پر،تو ان کے ساتھ ہماری نہیں بن سکتی۔ اُن کے ساتھ ہماری ہم آہنگی ہی نہیں ہے اس لیے کوشش بے معنی ہے۔ہمیں افسوس بھی نہیں ہے جو وہ کر رہے ہیں۔پرویز الہیٰ نے اپنے گھر پر اینٹی کرپشن کے چھاپے سے متعلق کہا کہ اس کارروائی کے پسِ پردہ بھی وہی لوگ ہیں جو عمران خان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ان کا نام نہیں لینا چاہتا ، سب کو پتہ ہے وہ کون ہیں۔ وہ غیبی نہیں ہیں، کوئی غیبی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کے لیے ایک ہی دعا کروں گا کہ ان کے شر سے پاکستان کو محفوظ رکھے یہ اصل دہشتگرد ہیں۔سابق وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ ان پر تحریک انصاف میں شمولیت نہ کرنے کے لیے بھی دباؤ ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ یقین کریں مشرف صاحب کا دورہ بلکہ ضیاالحق کے دور میں کسی کو اس طرح نہیں کیا گیا جو انہوں نے نئی ریت ڈالی ہے۔پرویز الہیٰ نے اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بالکل نہیں چاہتے کہ لڑائی ہو۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی پالیمانی انتخابات کے ایک اور مرحلے سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں
?️ 24 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھارتی حکومت
مئی
امریکی حکام ہر روز کیوں اسرائیل دوڑے چلے آتے ہیں؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ پیر کی شب صہیونی حکام سے ملاقات
جنوری
روسی معیشت پر مغربی حملہ ناکام :پیوٹن
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ مغربی ممالک کسی بھی صورت میں
مارچ
مصر اور امریکہ کے درمیان شدید ترین کشیدگی
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:مصری ذرائع نے مصر اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں
فروری
بائیڈن کو یوکرین کی جنگ سے کیا فائدہ ہوا؟
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر جو
جولائی
اسرائیل کے حساس مراکز مزاحمتی میزائلوں کے گھیرے میں
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے صلاحیتوں اور اس کے موجودہ حالات کا جائزہ
اگست
مسلم ورلڈ لیگ عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہے، وزیراعظم
?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ
اکتوبر
آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر پاکستان دیوالیہ ہوسکتا ہے، موڈیز کی تنبیہ
?️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی
مئی