پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کا مرکزی ڈی این اے ڈیٹا بیس قائم کرنے کا فیصلہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عادی مجرموں اور جرائم پیشہ افراد کا مرکزی ڈین این اے ڈیٹا بیس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مرکزی ڈیٹا بیس قائم کرنے کے لیے ماہرین کا ایک گروپ تشکیل دیا گیا ہے جبکہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (پی ایف ایس اے ) صوبے بھر کی جیلوں سے جرائم پیشہ افراد بالخصوص عادی مجرموں کے ڈی این اے کے نمونے اکٹھے کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور پیچیدہ مجرمانہ مقدمات کی تحقیقات کے لیے 2006 میں چین کی مدد سے اسلام آباد میں اپنی پہلی ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری قائم کی تھی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ اس ڈیٹا بیس کا مقصد فوجداری انصاف کے نظام کی کارکردگی اور مشتبہ جرائم پیشہ افراد کی بروقت شناخت کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

اس سلسلے میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین کی ہدایت پر ماہرین کا ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو مرکزی ڈی این اے ڈیٹا بیس کے قیام کے لیے ایک ماڈل تجویز کرے گا۔

اس گروپ کی سربراہی پی ایف ایس اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد امجد کریں گے، جبکہ اس کے دیگر ممبران میں سینٹر آف ایکسیلنس ان مالیکیولر بائیولوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معاذ الرحمٰن، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ہیڈ آف بایو میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نگہت یاسمین، ڈی آئی جی اطہر وحید اور پی ایف ایس اے کے ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن) مرزا ولید بیگ شامل ہیں۔

گروپ کو مرکزی ڈیٹا بیس کی تیاری اور طریقہ کار کے بارے میں اپنی تجاویز سات دن کے اندر سیکرٹری داخلہ کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جیت کے تعاون کا وقت ختم

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:ایک فرانسیسی اخبار نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے

مشرقی یوکرین میں دو امریکی فوجی ہلاک

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقی یوکرین کے خود مختار علاقوں میں

برطانیہ روس یوکرین امن معاہدے کے مخالف

?️ 27 مئی 2022سچ خبریں:   برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیریس نے جمعرات کو روس یوکرین

بھارت کے یکطرفہ جارحانہ اقدامات، وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم

?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ

سعودی عرب میں اگر بطور صحافی زندہ رہنا ہے تو خاموش رہنا ہوگا، اہم انکشاف

?️ 21 اگست 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب میں ہونے والے ایک سروے کے نتائج

غزہ کے حوالے سے بائیڈن کی پالیسیوں کے بارے میں امریکی کانگریس رکن کا اظہار خیال

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندہ الہان ​​عمر

شام میں امریکی افواج کے سب سے بڑے اڈے میں خوفناک دھماکے

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے صوبہ دیر الزور شہر میں واقع العمر آئل فیلڈ

وزیر اعظم کا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا عزم

?️ 13 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی ذخیرہ اندوزی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے