?️
لاہور: (سچ خبریں) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں اور ان حالات میں صوبہ میں سرکاری سکولوں کو فروخت کیا جارہا ہے، پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام آئین و جمہوریت کے منافی ہے، اس کالے قانون کے خلاف جدوجہد جاری ہے۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری ، صدر الخدمت پنجاب اکرام الحق سبحانی، نائب صدر الخدمت پاکستان ابرار احمد مگوں اور امیر ضلع ناصر محمود کلیر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران طبقہ نے قرضے لے کر معاف کرائے ، انہوں نے تعلیم ، صحت حتیٰ کہ کھیل تک کے شعبوں کو تباہ کردیا۔
ملک میں تھانہ کچہری کا نظام برباد ہے، انتخابات فارم سنتالیس کے تحت ہوتے ہیں، اختیار چند خاندانوں تک محدود ہے، نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ، نئی نسل میں جان بوجھ کر مایوسی پھیلائی جارہی ہے، منشیات کی لعنت عام ہے، ان حالات میں جماعت اسلامی جہاں فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کررہی ہے وہیں بہتری کے لیے کاوشیں بھی جاری رکھے ہوئے ہے، مینار پاکستان پر تاریخی اجتماع عام سے قوم میں امید بیدار ہوئی ہے۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے احکامات مان کر زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، چھوٹے کسان پریشان ہیں۔ حکمران عوام کے فائدے کے لیے چند اقدامات محض نمائشی مقاصد کے لیے کرتے ہیں، انہیں عوام یا نوجوانوں کی مجموعی بہتری سے کوئی سروکار نہیں، عوام کو بے اختیار کردیا گیا، پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام آئین و جمہوریت کے منافی ہے، اس کالے قانون کے خلاف جدوجہد جاری ہے۔
پنجاب میں ایک کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں اور ان حالات میں صوبہ میں سرکاری سکولوں کو فروخت کیا جارہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ موجودہ حالات سے نوجوان طبقہ مایوس نہ ہو بلکہ جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر جدوجہد کرے، پاکستان بڑی قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے ، ہمیں مل کر اسے عظیم فلاحی ریاست بنانا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الخدمت بنوقابل پروگرام کے دائرہ کار کو وسیع کردیا گیا ہے، الخدمت زی-کنیکٹ (Z-Connect) پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو جہاں آئی ٹی کی تربیت فراہم کر رہی ہے وہیں بچوں اور بچیوں کے لیے فنی تربیت کا آغاز بھی ہوگیا ہے ، آنے والے دنوں میں نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کے آغاز کے لیے بلاسود قرض بھی فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اخلاقی بحران ہے ،جماعت اسلامی اور الخدمت نے نوجوان نسل کی اخلاقی تربیت کا اہتمام کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ظلم کے خلاف جدوجہد تیز ہوگی اور قوم کے تعاون سے پاکستان میں حقیقی تبدیلی لائیں گے، عوام کا استحصال قبول نہیں۔


مشہور خبریں۔
اردوغان اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے سات کلیدی نکات
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان اور امریکی صدر ڈونلڈ
ستمبر
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قومی اسمبلی کا ردعمل
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل
اگست
مسجد نبوی کے امام کی پاکستان کے لیے دعائیں
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ
اگست
کیا انسٹاگرام اور میسنجر ایک ہونے والے ہیں؟
?️ 1 اکتوبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) کیا انسٹاگرام اور میسنجر ایک ہونے کے قریب ہیں اس
اکتوبر
اسحٰق ڈارسے امریکی ناظم الامورکی ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور
اپریل
وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے
?️ 21 اکتوبر 2021کابل(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے ایک روزہ دورے پر کابل
اکتوبر
اسامہ بن لادن مر چکا لیکن گجرات کا قصائی زندہ اور بھارت کا وزیراعظم ہے، بلاول بھٹو
?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
دسمبر
عراق میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا قانونی طور پر جرم
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ نے آج جمعرات 26 مئی کو صیہونی حکومت
مئی