پنجاب: محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں، کالعدم ٹی ٹی پی، لشکر جھنگوی کے 5 دہشتگرد گرفتار

?️

لاہور: (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کہا ہے کہ اس نے صوبے کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پاکپتن، راولپنڈی، بہاولپور اور ساہیوال میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 179 آپریشنز کیے گئے اور دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 179 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق اِن پانچوں مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی سے ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے 565 گرام دھماکا خیز مواد، 2 دستی بم، 2 دیسی ساختہ بم، 5 ڈیٹونیٹرز، 13 فٹ سیفٹی فیوز وائر، 3.5 فٹ پرائمر کورڈ، کالعدم تنظیموں کے 5 پمفلٹس، 36 اسٹیکرز اور 5520 روپے برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مشتبہ دہشت گردوں نے صوبے میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، پولیس نے ان کے خلاف 5 مقدمات درج کیے ہیں اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، حکام دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ رواں ہفتے صوبے کے مختلف علاقوں میں 769 کومبنگ آپریشن کیے گئے جس کے نتیجے میں 82 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 31 ہزار 250 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

یاد رہے کہ رواں برس 13 ستمبر کو بلوچستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کہا تھا کہ مستونگ میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش کا مشتبہ کمانڈر مارا گیا۔

قبل ازیں 19 اگست کو 13 مبینہ دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا جن میں داعش کے اہم کمانڈرز شامل تھے۔

12 اگست کو محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے 21 ’دہشت گردوں‘ کو گرفتار کیا تھا، جس میں کالعدم داعش اور تحریک طالبان پاکستان کے عسکریت پسند شامل تھے۔

مشہور خبریں۔

ایک بار پھر پارٹی دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، بلاول بھٹو

?️ 1 فروری 2024خضدار: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق

صیہونی حکومت کی پالیسیاں علاقائی استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں: لاوروف

?️ 23 مئی 2026 سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوریشین سکیورٹی آرکیٹیکچر

وینزویلا کے ساحل سے آئل ٹینکر کے قبضے پر ٹرمپ کا ردعمل

?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا جلد

صہیونی فوج کا شام کی ایک دیہی بستی اور اسکول پر حملہ 

?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:قابض صہیونی افواج نے شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ کے

مریم اورنگزیب، جاوید لطیف اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے سے بری

?️ 24 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ

حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی کے لیے پانچ شرائط کا اعلان 

?️ 3 مئی 2026 سچ خبریں:لبنانی پارلیمان میں حزب اللہ کے نمائندہ حسین الحاج حسن

محرم الحرام میں امن وامان بحال رکھنے کے لئے رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن

?️ 10 اگست 2021روہڑی (سچ خبریں) محرم الحرام کے دوران روہڑی شہر انتہائی حساس قرار

ایران کے خلاف جنگ کے نتیجے میں وائٹ ہاؤس کے لیے سیاسی تباہی:امریکی اخبار

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے ایران کے خلاف جنگ بھڑکانے کے اثرات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے