پنجاب: سی ٹی ڈی کی تونسہ میں کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ، بارود برآمد

?️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے شہر تونسہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے درمیان سرحدی گاؤں کے قریب شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک اور 5 زخمی ہوکر جنگل کی طرف فرار ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، 5 زخمی مشتبہ افراد جنگل کی سمت فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی نے ہلاک دہشت گردوں سے رائفلز، 3 آئی ای ڈیز، گولا بارود، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا، فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے رومی اور تونسہ کے قریب چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں، مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، سی ٹی ڈی نے 4 لاشیں ہسپتال منتقل کیں، ایک لاش دہشت گردوں کے ساتھی اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

محسن نقوی، مریم نواز کا خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تونسہ کے قریب فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی ٹیم کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ہر جگہ پیچھا جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خارجی دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی اور کہا کہ دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

مشہور خبریں۔

سویڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم مستعفی ہونے کے چند روز بعد دوبارہ منتخب

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:سویڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم کےپارٹیوں کے درمیان سیاسی اختلافات

پروف آف رجسٹریشن کارڈ والے مہاجرین کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ

?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر)

پاک فوج کے سربراہ کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں،حریت رہنما

?️ 3 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل

ترکی کی حکمران جماعت کی کمزوری کیا ہے؟

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: ترکی کے بعض سیاسی اور میڈیا حلقوں نے اعلان

معید یوسف کا اہم انکشاف، لاہور بم دھماکے کے ماسٹرمائنڈ کا تعلق بھارت اور را سے ہے

?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے لاہور حملے کی تفصیلات

کیا اسرائیل حماس اور حزب اللہ کو شکست دے پائے گا ؟

?️ 8 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق برک نے کہا ہے

پاکستان کا افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

?️ 30 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاک افغان تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے

امریکہ اور تل ابیب کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:   صہیونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے