پنجاب سخت ترین آفت کا شکار، کسی سے مدد نہیں مانگی۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب نے وفاق سمیت کسی سے مدد نہیں مانگی، اپنے وسائل سے سخت ترین آفت کا سامنا کر رہا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرعظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جلال پور پیر والا میں صورتحال سنگین ہے، جلال پورپیروالا میں جہاں غفلت اور کوتاہی نظر آئی اس کو درست کرنے کی کوشش کی گئی، کل جلال پورپیروالا میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے وزیراعلی خود ملیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں دو ہیڈز پر تشویشناک سیلابی صورتحال نہیں ہے، ٹیکنیکل کمیٹی بند توڑنے کا فیصلہ کرے گی، بند توڑنے کے عمل میں کوئی سیاسی فیصلہ نہیں ہوتا بلکہ یہ ٹیکنیکل کمیٹی دیکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب نے وفاق سمیت کسی سے مدد نہیں مانگی، پنجاب جو بھی کر رہا ہے اپنے وسائل سے کررہا ہے، صوبے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 490 میڈیکل کیمپس اور 412 ویٹرنری کیمپ موجود ہیں، جہاں متاثرین اور ان کے مال مویشیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ کل ایک پرائیویٹ کشتی چلانے کا واقعہ سامنے آیا، پرائیویٹ کشتی والا سیلاب زدگان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے پیسے مانگ رہا تھا، سیلاب میں گھرے جلال پور پیر والا کے اسسٹنٹ کمشنر کو ناقص انتظامات پر عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خانیوال میں گندم کو بروقت محفوظ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے گندم خراب ہوئی، حکومت پنجاب کی جانب سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو 3 دن کا وقت دیا گیا تھا، اس وقت پنجاب میں گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مصنوعی قلت پیدا کر کے آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ اسرائیل کے لئے ایک ڈراؤنا خواب

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:فرانسیسی اخبار لبریشن نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ

آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی پہلی قسط پاکستان کو موصول ہوگئی، اسحٰق ڈار

?️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی

لازمی نہیں میسیج بھیجنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہیں، نوال سعید

?️ 2 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نوال سعید نے ایک بار پھر کرکٹرز

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کا اشتعال انگیز فلیگ مارچ، عرب پارلیمنٹ نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 16 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے

FATF کی گرے لسٹ میں ملک کی منتقلی پر ترکی کا ردعمل

?️ 22 اکتوبر 2021سچ خبریں: ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو جنہوں نے بدھ کے

مسلسل تیسری بار سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان

?️ 3 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کیپسٹی چارجزمیں کمی کےنتیجے میں کراچی سمیت ملک

یونیسیف کی خضدار میں سکول بس پر خوفناک حملے کی شدید مذمت

?️ 21 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) یونیسیف نے خضدار میں سکول بس پر خوفناک

پہلی ششماہی میں غیر ٹیکسٹائل برآمدات 13 فیصد بڑھ کر7.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

?️ 26 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں غیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے