پنجاب: دفعہ 144 میں 7 روز کی توسیع، احتجاج اور جلسے جلسوں پر پابندی برقرار

دفعہ ۱۴۴ بلوچستان

?️

لاہور (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی، ہفتہ 8 نومبر تک نافذ العمل رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی، دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی بھی اجازت نہیں ہوگی، البتہ لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور جمعے کے خطبے کیلئے استعمال کیا جا سکے گا، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت اور تقسیم پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکومت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین پر نہیں ہوگا، جبکہ سرکاری فرائض کی انجام دہی پر مامور افسران و اہلکار اور عدالتیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مشہور خبریں۔

لندن کے میئر نے ٹرمپ کو نسل پرست اور اسلامو فوبک قرار دے دیا

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ان کے خلاف امریکی

انتخابات ہوئے تو نیتن یاہو ہار جائیں گے:ایک سروے

?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج نے ظاہر کیا کہ اگر صیہونی Knesset

پارٹی کسی بھی بیرونی ملک سے عمران خان کی رہائی کیلئے درخواست نہیں کرے گی، بیرسٹرگوہر

?️ 20 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا

پیوٹن نے روس پر حملہ کیا ہے؛بائیڈن کی لاجواب حاضر دماغی

?️ 8 مارچ 2022یوکرائنیوں کو ایرانی کہنے کے بعد اب کی بار امریکی صدر جوبائیڈن

امریکی دہشت گرد فوج نے ایران پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی 

?️ 8 مئی 2026 سچ خبریں:امریکی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ

امریکہ اور اسرائیل خلیج میں جنگ کو اقتصادی فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں

?️ 2 نومبر 2025امریکہ اور اسرائیل خلیج میں جنگ کو اقتصادی فائدے کے لیے استعمال

محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کریں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے، علی امین گنڈاپور

?️ 4 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے

اسلام آباد ایئرپورٹ 12 اگست تک آؤٹ سورس کردیے جانے کا امکان

?️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اسٹیک ہولڈرز سے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے