?️
لاہور: (سچ خبریں) صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نےکہا ہے کہ پنجاب حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔عمران خان کے خدشات ایسے ہی نہیں انھوں نے ٹھوس بنیاد پر بات کی۔پنجاب میں کوئی بھی گندا کھیل کامیاب نہیں ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ اگر عدم اعتماد کا بھی کہیں ہم ہر صورت میں کامیاب ہوں گے۔
ڈپٹی ا سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد میں ہم کامیاب ہوئےتھےدوسری جانب مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ چوہدری پرویزالہٰی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، جبکہ وزیراعلٰی پنجاب پرویزالٰہی ہمارے لیڈر ہیں۔
وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا مسلم لیگ ق متحد ہے اور متحد رہے گی۔پنجاب کے عوام کی خدمت کے سفر کو مل کر مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے،افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ ادھر پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے گلے شکوے شروع کر دئیے ہیں۔ وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ پنجاب کو نظر انداز کرکے دیگر صوبوں کو گندم کی فراہمی پروفاقی حکومت کواحتجاجی مراسلہ بھیجا جائے گا۔
صوبے میں 10 لاکھ ٹن گندم کی قلت کا سامنا ہے،وفاقی حکومت نے پنجاب کی درخواست کے باوجود گندم فراہم نہیں کی۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے وفاق کے روئیے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے کئی لاکھ ٹن گندم ضائع ہوئی۔ وفاقی حکومت گندم فراہم نہ کرنے کے حوالے سے پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
نتن یاہو کا ہیگ کے وارنٹ گرفتاری کا خوف؛ جنگی مجرم یورپی آسمانوں سے بچتے ہیں
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو، جو تل ابیب سے
ستمبر
سپریم کورٹ: دو برس بعد بحریہ ٹاؤن کراچی کیس سماعت کیلئے مقرر
?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں 21 مارچ 2019
اکتوبر
یمن دوسروں کے لیے خطرہ نہیں: عبدالسلام
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:محمد عبدالسلام نے اشارہ کیا کہ ہم ان تمام لوگوں کو
جنوری
حماس کا فلسطینی عوام کی حمایت کرنے پر ملائیشیا کے خلاف کاروائی پر اظہار افسوس
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:حماس نے کوالالمپور حکام کی جانب سے صیہونی کھلاڑیوں کو ویزے
دسمبر
حکومت کی مشکلات میں اضافہ
?️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں ) مسلم لیگ فنکشنل کی حکومتی اتحاد سے لاتعلقی
نومبر
ہم فلسطین کی آزادی تک اس کا دفاع کریں گے
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے یوم ارض کی اڑتالیسویں
مارچ
یمنی آثار قدیمہ کہاں اسمگل ہوئے ہیں؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: یمن کے ایک ماہر نے اعلان کیا ہے کہ اس
اگست
ن لیگ کی وجہ سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا: وزیرخزانہ
?️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین وفاقی وزیر حماد
جون