?️
لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے کورونا کی چوتھی لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے “کانٹی جنسی” پلان تیار کرنےکا فیصلہ کیاہے، حکام کو ہدایت کردی ہے کہ بیڈز،ادویات،آکسیجن سلنڈرز،وینٹی لیٹرزکی کمی نہ ہونےپائے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ شرح میں اضافہ ہواتو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت یاسمین راشد، چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔سیکریٹری صحت محمد عامر جان کا کہنا تھا کہ کرونا کی موجودہ لہر سےنمٹنےکےلئےکانٹی جنسی پلان تیار کرنےکا فیصلہ کیا ہے، حکام کو ہدایت کردی ہے کہ بیڈز،ادویات،آکسیجن سلنڈرز،وینٹی لیٹرزکی کمی نہ ہونےپائے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عندیہ دیا ہے کہ کرونا کیسز میں اضافہ ہوا تو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے، حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے، ایس او پیز پر عمل سےشہری خود کو اور دوسروں کو محفوظ بناسکتےہیں۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پابندیوں سےبچنےکےلیےاحتیاط کادامن ہاتھ سےنہیں چھوڑنا چاہیے ،کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوانا سب سے مؤثر ہے، شہریوں سےاپیل ہے ماسک استعمال اورسماجی فاصلے برقرار رکھیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال کےباعث شہریوں کو سنجیدگی دکھانی ہوگی، ہر شہری کو ذمےداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، شہری کورونا ویکسی نیشن مہم میں حکومت کا ساتھ دیں، پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کی زندگیوں کےتحفظ کیلئےہرضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
دھونس و دھاندلی کی بجائے حکومت آئینی ترمیم کیلئے بیٹھ کر بات کرے ، عمر ایوب
?️ 18 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں
اکتوبر
پاکستانی سینیٹر کا اقوام متحدہ سے اسرائیل کے بارے میں اہم مطالبہ
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: پاکستانی سینیٹر نے شام کے شہر دمشق میں ایرانی قونصل
اپریل
ڈبلن کی طلباء تحریک کی اہم کامیابی
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: ڈبلن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے صیہونی سرمایہ کاروں کے
مئی
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز کی وجوہات
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے ناصر ابو شریف نے الاقصی
اکتوبر
فرانسیسی انتخابات میں ہیرا پھیری
?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اتوار کے روز شروع
جولائی
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بہت تیاری سے آتے ہیں: اسد عمر
?️ 22 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے لئے ماحول گرم ہے الیکشن کے
فروری
اسرائیلی حکومت کے کون سے شہر سب سے زیادہ تباہی اور بے گھری کا شکار ہوئے؟
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: میڈیا کے شدید بائیکاٹ کے درمیان، اسرائیلی اخبار "گلوبس” نے
جون
ایسا شہر جو پولیس کے بغیر ہے
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ ریاست مینیسوٹا میں پولیس
اگست