پنجاب حکومت نے مساجد اور مزارات میں اعتکاف کے متعلق فیصلہ بدل دیا

?️

لاہور ( سچ خبریں ) پنجاب حکومت نے 10 اضلاع کی مساجد اور مزارات میں اعتکاف کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز پر اہم فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے کورونا سے کم متاثرہ اضلاع میں اعتکاف کی اجازت دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبے کے 10 اضلاع ایسے ہیں جہاں کورونا کا پھیلاو کنٹرول میں ہے، اسی لیے ان اضلاع کی مساجد اور مزارات میں اعتکاف کے اہتمام کی اجازت ہوگی۔

ان اضلاع میں اوکاڑہ، بہاولپور، ساہیوال، چنیوٹ، گجرات، اٹک، سیالکوٹ، ڈی جی خان، حافظ آباد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل محکمہ اوقاف پنجاب نے صوبے کی تمام مساجد اور مزارات میں اعتکاف بیٹھنے پر پابندی لگا دی تھی۔

محکمہ اوقاف کے مطابق صوبے میں مسلسل بے قابو ہوتی کورونا وبا کے باعث اعتکاف پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔ فیصلے کے تحت رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران مساجد اور مزارات میں اعتکاف کا اہتمام نہیں کیا جا سکے گا۔

محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے ترجمان آصف اعجاز کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے اس سال بھی محکمہ اوقاف کے زیرانتطام مساجد خاص طورپرجامع مسجد داتا دربار ، بادشاہی مسجد اور مسجد وزیرخان میں اجتماعی اعتکاف نہیں ہوگا ۔ اس حوالے سے تحریک منہاج القرآن کی جانب سے بھی شہراعتکاف منسوخ کردیا گیا ہے ، اعتکاف ببیٹھنے کے خواہش مند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں اعتکاف بیٹھیں یا اعتکاف کے اخراجات کی رقم سے غریب اور مستحقیین کو راشن خرید کر دیں ، اس رقم سے کورونا ویکسین بھی لگوائی جاسکتی ہے ۔

جب کہ جامعہ اشرفیہ کے مہتم اعلیٰ مولانا فضل الرحیم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اعتکاف بیٹھنا نبی کریم ﷺ کی سنت ہے لیکن اس وقت جس وباء کا ہمیں سامنا ہے اس میں انسانی جانوں کو بچانا بھی مقدم ہے، علماء کرام کی جانب سے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔ جامعہ نعیمہ لاہور کے مہتمم علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی صرف چند افراد ہی مسجد میں اعتکاف بیٹھیں گے ، مساجد میں اعتکاف کے دوران کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھا جائے گا تاہم بچے ، بزرگ اور بیمار افراد اعتکاف بیٹھنے سے گریز کریں ۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کا غزہ کی تعمیر نو کیلئے او آئی سی کے مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد کا مطالبہ

?️ 25 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے

افغانستان میں خواتین کو ڈرائیونگ لائنسس جاری کرنے پر پابندی

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:افغانستان کے صوبہ ہرات میں طالبان نے خواتین کو ڈرائیونگ لائنسس

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیوں کےلیے شیڈول جاری

?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی

یوکرین کو موت کے منھ میں کون ڈھکیل رہا ہے؟

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ یوکرین کو مزید 1.3 بلین ڈالر کا اسلحہ پیکج

حماس کا اسرائیل کو بچوں کے قاتلوں کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر اصرار 

?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: فلسطین کی تحریک حماس نے آج 5 اپریل کو فلسطینی

ناروے میں وینزویلا کا سفارت خانہ بند؛ نوبل امن انعام کے فیصلے پر احتجاج 

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: ونزویلا کی حکومت نے اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچادو کو نوبل

پاکستانی سکھ برادری کی بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی

?️ 9 مئی 2025ننکانہ صاحب (سچ خبریں) پاکستانی سکھ برادری کی طرف سے بھارتی جارحیت

عالمی میڈیا میں ایران کی کامیابیوں کی رپورٹنگ پر ٹرمپ سخت برہم

?️ 13 مئی 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی فوجی کامیابیوں سے متعلق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے