?️
پنجاب (سچ خبریں) پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں ہچکچاتے ہوئے بلدیاتی حکومتوں کو بحال کردیا، جو فیصلے پر نظرثانی کی اس کی دائر کردہ درخواستوں کے نتائج سے مشروط ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومتِ پنجاب نے اقتدار میں آنے کے فوراً بعد مئی 2019 میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ (پی ایل جی اے) 2013 کے تحت قائم کردہ بلدیاتی اداروں کو تحلیل کردیا تھا۔
تاہم اب بلدیاتی حکومتوں کے سابق نمائندوں نے اپنے دفاتر سنبھال لیے ہیں، میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کیا۔
انہوں نے فنانس افسر سے کہا کہ وہ مختلف اخراجات کی تفصیلات پیش کریں تاکہ وہ بلدیاتی حکومت کے قوانین کے تحت مکمل ہونے والے اور جاری منصوبوں کا ریکارڈ چیک کر سکیں۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بھی ایک اجلاس طلب کیا اور بلدیاتی اداروں کو فعال بنانے کی منظوری دی، انہوں نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ وہ پی ایل جی اے 2013 کی بحالی اور ایڈمنسٹریٹرز کی واپسی کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔
چنانچہ محکمہ بلدیات کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ’سپریم کورٹ کے 25 مارچ 2021 کے مختصر حکم، جولائی 2021 کے تفصیلی فیصلے اور پی ایل جی اے کے تحت مقامی حکومتوں کی تشکیل کے نوٹی فکیشن کو فوری طور پر واپس لیا جاتا ہے، جو پنجاب حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں زیر التوا نظرثانی کی درخواستوں کے نتائج سے مشروط ہے‘۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پی ایل جی اے 2019 نافذ کرتے ہوئے پی ایل جی اے 2013 کو ختم کر دیا تھا جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے مقامی حکومتوں کے نمائندوں کی مدت ختم ہونے سے 30 ماہ قبل یعنی 4 مئی 2019 کو فوری طور پر ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردیے تھے، مقامی حکومتوں کے زیادہ تر نمائندے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھتے تھے۔
ایڈمسنٹریٹرز 29 ماہ سے زائد عرصے تک ان اختیارات کا استعمال کرتے رہے جس میں وہ 7 ماہ بھی شامل ہیں کہ 25 مارچ کو جب سے سپریم کورٹ نے پی ایل جی اے 2019 کی دفعہ 3 کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا تھا۔
ابتدا میں پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کو اس بہانے تاخیر کا شکار کیا کہ وہ تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہی ہے اور بعد میں اس نے جولائی میں تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد نظر ثانی کی درخواست دائر کردی تھی۔
تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے 25 مارچ کے حکم کی عدم تعمیل پر مایوسی کے اظہار اور موجودہ اور سابق چیف سیکریٹریز کو طلب کرنے کے بعد اب صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو تیزی سے بحال کردیا۔
مقامی حکومتوں کے تحلیل شدہ نمائندوں نے پی ایل جی اے 2013 کی تحلیل کے فوراً بعد عدالت سے رجوع کیا تھا اور رواں برس کے اوائل میں عدالت عظمیٰ سے ریلیف حاصل کیا تھا۔
دوسری جانب واپس بلائے گئے ایڈمنسٹریٹرز کے تحت پنجاب کا محکمہ بلدیات صوبے بھر میں 10 ارب روپے کی ترقیاتی اسکیمیں چلا رہا تھا۔


مشہور خبریں۔
بانی پی ٹی آئی نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا۔ طلال چوہدری
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعویٰ
جولائی
سعودی عرب روس کے ساتھ تیل کے تعاون میں خلل ڈالنے پر آمادہ نہیں
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: روئٹرز نے بتایا ہے کہ یوکرین کے تنازع اور امریکہ
مارچ
وزیر اعلیٰ سندھ نے کیسز میں اضافے کی صورت میں سخت فیصلے کئے جانے کا عندیہ دے دیا
?️ 17 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ
مئی
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے
?️ 11 اپریل 2025منسک: (سچ خبریں) پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں
اپریل
یمنی حملے کے بعد فلسطینی دیواروں پر صیہونیوں کے لیے پیغام
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: یمنی افواج کی جانب سے تل ابیب پر ایک Supersonic
ستمبر
قومی اسمبلی کا اجلاس، بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کے حکم پر ایک اور بل کی منظوری
?️ 23 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کیے
مئی
میکسیکو کے 43 طالب علموں کے قتل کیس کے ملزم کون ہیں؟
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار Yediot Aharonot نے اعلان کیا ہے کہ میکسیکو میں
جولائی
بن سلمان اپنی ساکھ بہتر بنانے کے لیے رشوت دیتے ہیں:کارنیگی انسٹی ٹیوشن
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:ایک امریکی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ سعودی ولی عہد
مئی