?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں 2 ہزار مستحق افراد کیلئے مفت افطار کا اہتمام کیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی طرف سے افطار دستر خوان کا انتظام کیا جارہا ہے، کسی قسم کی غیرمعیاری چیزوں کی کوئی شکایت نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر تحصیل میں 2 ہزار مستحق افراد کیلئے مفت افطار کا اہتمام کیا جائے گا، بہترین انتظامات پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، مریم نواز کی طرف سے افطار دستر خوان کا انتظام کیا جارہا ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اس رمضان بچت بازار سے لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں، بچت بازار کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں موصول ہوئی، لاکھوں افراد رمضان بچت بازار سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رمضان بچت فیسٹیول میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، نگہبان رمضان کارڈ کے ذریعے عوام کو رقوم کی منتقلی جاری ہے، 25 اضلاع میں 36 رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں، ماہ رمضان میں مزدور طبقے کیلئے الاؤنس 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردیا۔
پاک بھارت میچ کے سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے ہمارے کھلاڑی جم کر کھیلیں گے، امید ہے ہمارے کھلاڑی محنت سے لڑیں گے اور مقابلہ کریں گے، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ بھرپور مقابلہ کریں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، عثمان کے ایکشن سے آئی سی سی کو مسئلہ نہیں، بھارت کو ہے۔


مشہور خبریں۔
افریقہ کے ساتھ انگلینڈ کی ملکہ کے تعلقات سے سامعین برہم
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: برطانوی سرکاری میڈیا بی بی سی کو ٹوئٹر پر
ستمبر
غزہ جنگ میں اسرائیل کی اقتصادی ہار
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر اس عبرانی
اکتوبر
غزہ جنگ کا طویل ہونا کس کے نقصان میں ہے؟صیہونی اخبار
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے صہیونی حکام کے درمیان واضح حکمت عملی
مارچ
امریکی جنگی طیاروں کو جوہری بم لے جانے کی اجازت
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: پینٹاگون نے باضابطہ طور پر F-35 اسٹیلتھ فائٹر کے لیے
مارچ
حماس اور جہاد اسلامی کا مشترکہ بیانیہ
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں حماس اور جہاد اسلامی کے سربرہان کی
اگست
ٹرمپ نے کیریبین میں امریکی حملوں کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ پر ردعمل دیا
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان رپورٹس
دسمبر
خیبرپختونخواہ پورے ملک کو بجلی فراہم کرتا ہے، صوبے کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہو رہا ہے،عمر ایوب
?️ 30 مئی 2024خانپور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے
مئی
ٹرمپ پیوٹن کے سامنے جھک گئے: بائیڈن
?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں جو بائیڈن نے دعویٰ
اگست