پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں ) صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی صورتِ حال مزید خراب ہوگئی  ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، پنجاب بھر سے ڈینگی کے مزید 508 مریض سامنے آئے ہیں،خیبرپختو نخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 142 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مزید 152 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے ، اسلام آباد کا علاقہ ترلائی ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں اب تک 2000 کے قریب افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں اسی طرح صوبہ سندھ میں بھی مزید 53 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 32 مریضوں کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈینگی پر قابو پانے کے لئے موثر انداز میں مہم چلانے کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی کا پھیلائو روکنے کیلئے متعلقہ محکمے اور ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اورانسداد ڈینگی کے لئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمدمن وعن یقینی بنایا جائے اوران ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر بھر پور توجہ دی جائے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ انتظامی افسران انسداد ڈینگی اقدامات کی موثر مانیٹرنگ جاری رکھیں ، سرکاری ونجی عمارتوں کی موثرسرویلنس کر کے ڈینگی لاروا کا خاتمہ کیا جائے ، ٹائر شاپس اورقبرستانوں میں مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے ، انسداد ڈینگی کے اقدامات میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے مزیداقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز اور کاؤنٹرزپرمریضوں اورانکے تیمارداروں کو تمام ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں ،شہری اپنے گھروں اورچھتوں میں کسی بھی جگہ پر پانی جمع نہ ہونے دیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں انسانی قتل عام انسانیت کے لئے چیلنج

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:Griffiths نے X سوشل میڈیا پر اپنے صارف اکاؤنٹ پر لکھا

الدیمیر ہیومن رائٹس سینٹر کے ڈائریکٹر: غزہ کی پٹی کے فیلڈ ہسپتالوں کے سربراہ عسقلان جیل میں ہیں

?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی الدمیر ہیومن رائٹس سنٹر کے ڈائریکٹر علاء السکافی نے

دادو، بھان سید آباد کو سیلاب سے بچانے کیلئے حکام کی سر توڑ کوششیں جاری

?️ 13 ستمبر 2022 دادو: (سچ خبریں) سیلاب کے سبب سندھ کے کئی علاقے تاحال

ترکی نے صہیونی وزیر خارجہ کے عہدے کو بے فائدہ قرار دیا

?️ 27 جون 2024سچ خبریں: ترکی کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے

شہید سید حسن نصراللہ کی تاریخی تشییع جنازے نے حزب اللہ کی طاقت ثابت کر دی:عطوان

?️ 25 فروری 2025سچ خبریں:علاقائی سیاست کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے حزب اللہ

ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:  ریوٹرز اور اِپسوس کے مشترکہ جائزے میں انکشاف ہوا ہے کہ

شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

?️ 23 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے

میں پوٹن کے بارے میں اپنے ریمارکس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا : بائیڈن

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:  امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے