?️
لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں کورونا کا قہر جاری ہے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 62 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد وائرس سے اموات کی کل تعداد 6 ہزار793 ہو گئی۔کیسز کی صورتحال ابتر ہوگئی اور کوروناکیسزکی شرح 14فیصدرہی جبکہ مزید 62 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا خطرناک صورتحال اختیار کرگیا، صوبے میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے 2990 نئے کیسز سامنے آئے اور کنفرم مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار584 ہو گئی۔
محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ کورونا کیسز میں لاہور شہر سرفہرست ہے، صوبے میں کورونا کیسز کی شرح 14فیصد جبکہ لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 22 فیصد رہی، پنجاب میں 21 ہزار 325 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 2990 مثبت آئے۔
اعدادو شمار کے مطابق لاہورمیں 1575، ننکانہ میں 4، قصور میں 33، شیخوپورہ میں 34، راولپنڈی میں 232، جہلم میں 25 ، چکوال میں 24، اٹک میں 28، مظفرگڑھ میں 1، حافظ آباد میں 13 اور گوجرانوالہ میں 75 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسی طرح سیالکوٹ میں 69، نارووال میں 9، گجرات میں 40، منڈی بہاؤالدین میں 15، ملتان میں 87، خانیوال میں 25
،راجن پور میں 8، لیہ میں 20، ڈیرہ غازی خان میں 19 اور وہاڑی میں 42 ، فیصل آباد میں 176، چنیوٹ 21 کیسز سامنے آئے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ 50، جھنگ 20 اور رحیم یار خان میں 72 ، سرگودھا 77، میانوالی 10، خوشاب 4، بہاولنگر 22، بہاولپور 61، لودھراں 1، بھکر 35، ساہیوال 39 ، پاکپتن 10 اوراوکاڑہ میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے لئے راستہ بند
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار کے مطابق سیاسی تجزیہ کار انا براسکی نے اعلان
مارچ
بائیڈن نے یوکرین کے بارے میں میکرون کی تجویز مسترد کر دی
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: پولیٹیکو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے
جون
غزہ میں صیہونی زمینی فوج پر کیا بیت رہی ہے؟
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: جب کہ پورے غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں کے فضائی
دسمبر
حکومت کا ٹی ٹی پی کے کئی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان جنگ بندی
نومبر
امدادی کارکنوں کو قتل کرنے کی نئی تفصیلات
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں امدادی کارکنوں
اپریل
عمران خان حریف جماعتوں کے ساتھ کثیرالجماعتی کانفرنس کیلئے تیار
?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مارچ
سندھ: ڈی آئی جی کو سکرنڈ آپریشن میں 4 شہریوں کے قتل کی تحقیقات کی نگرانی کا حکم
?️ 16 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے شہید بینظیر آباد پولیس کے ڈی
نومبر
یوکرین اور جدہ اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:امریکی اشاعت Paltico کے مطابق یہ مذاکرات دو دن تک جاری
اگست