پلاننگ کمیشن سے این او سی نہ ملنے پر آئی ٹی کے 2 بڑے منصوبے تاخیر کا شکار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پلاننگ کمیشن سے تاحال این او سی کا اجرا نہ ہونے کی وجہ سے وزارت آئی ٹی کے دو بڑے منصوبہ تاخیر کا شکار ہیں۔

تاخیر سے ڈیجیٹل پاکستان وژن پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، منصوبوں میں اسلام آباد میں فیوژن سینیٹر اور اے آئی ہب کا قیام شامل ہے۔

ذرائع وزارت آئی ٹی نے ڈان نیوز کو بتایا ہے کہ 2 بڑے منصوبوں میں تاخیر کی وجہ پلاننگ کمیشن سے منصوبوں کے لیے تاحال این او سی کا اجرا نہ ہونا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ منصوبوں پر تاحال کوئی عملی کام شروع نہیں ہوسکا ہے، رواں سال کی پہلی سہ ماہی 30 ستمبر کو ختم ہونے والی ہے، دونوں منصوبوں کی لاگت ایک ارب روپے سے کم کی ہے۔

وزارت آئی ٹی کی ڈپارٹمنٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (ڈی ڈی ڈبلیو پی) ایک ارب سے کم لاگت کے منصوبوں کی منظوری دے سکتی ہے، تاہم منصوبوں کی منظوری کے لیے پلاننگ کمیشن کا این او سی لازمی ہے۔

ان منصوبوں میں اسلام آباد میں کمانڈ اینڈ کنٹرول فیوژن سینیٹر کا قیام، قومی اے آئی ترقی کے منصوبوں کے تحت اے آئی ہب اور تربیتی مراکز قائم کرنا شامل ہیں۔

قومی اے آئی پالیسی کی منظوری کے بعد ملک بھر میں اے آئی ہب اور ڈیٹا سینیٹر بنانا لازمی ہیں، قومی اے آئی پالیسی کی منظوری کے بعد پالیسی پر عملدرآمد کے لیے اے آئی تربیتی مراکز قائم کرنا لازمی ہیں۔

ذرائع وزارت آئی ٹی کے مطابق پلاننگ کمیشن بڑے منصوبوں یعنی ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت پر زیادہ فوکس اور ترجیح دے رہی ہے۔

وزارت آئی ٹی کے منصوبے مستقبل کی ڈیجیٹل پالیسی اور سیکیورٹی سے جڑے ہیں، منصوبوں میں تاخیر سے ڈیجیٹل پاکستان وژن پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

کیا ایران ایٹم بم بنا رہا ہے؟سی آئی کے ڈائریکٹر کا بیان

?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایران

سندھ کا ترقیاتی بجٹ عوام کی زندگی بہتر بنانے کا ویژن ہے۔ شرجیل میمن

?️ 2 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا

چین کا امریکہ کی جانب سے نئے معاشی تناؤ کے خلاف انتباہ 

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے پیر کے روز

غیر قانونی تقرری کا کیس: پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 جنوری تک توسیع

?️ 21 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں

الجزائر کے مالی، نائجر اور برکینا فاسو کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید کشیدہ  

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:مالی کا ایک مسلح ڈرون الجزائر کے فضائی حدود میں

دفتر خارجہ کی بھارت کی جانب سے رسول خدا ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کی شدید مذمت

?️ 24 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ  نے بی جے پی کے

ٹرمپ اگلے سال چین کا دورہ کریں گے : بیجنگ

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:  چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے