پشاور میں دفعہ 144 نافذ؛ ہوائی فائرنگ، ڈرون اور پتنگ اڑانے پر پابندی

ڈرون پتنگ

?️

پشاور (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر پشاور نے فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 60 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس دوران ہوائی فائرنگ، ڈرون، کبوتر اور پتنگ اڑانے کے علاوہ دکانوں یا اشتہارات میں ہائی بیم لیزر لائٹس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد فضائی حدود میں پرندوں اور دیگر اشیاء کے باعث طیاروں کو لاحق خطرات کا تدارک کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے جیسے حادثات سے بچاؤ کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ نے عوام سے ان پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان سے بچا جاسکے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں 20 لاکھ فلسطینیوں کا بھوکا رہنا جائز اور اخلاقی ہے: صیہونی وزیر

?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی کابینہ کے وزیر بیٹسلیل اسموٹریچ نے نسل

حزب اللہ: حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ غلط فیصلوں سے لبنانیوں کو تحفظ دینے کی طاقت نہیں رکھتی

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سینیئر نمائندے حسین الحاج حسن نے لبنانی

ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے: حزب اللہ

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کی سیاسی شوری کے نائب صدر محمود

مسئلہ فلسطین کے تمام پہلوؤں پر اقوام متحدہ کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستان

?️ 29 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم

اضافی ٹیرف ڈیوٹیوں کے علاوہ لگایا گیا، امریکی ٹیرف سے ٹیکسٹائل صنعت میں تشویش کی لہر

?️ 3 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل صنعت نے امریکہ کی

ہندوستان میں صیہونی سفارتخانہ کے قریب دھماکہ؛جیش الہند نے ذمہ داری قبول کر لی

?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مقامی بھارتی میڈیا نے ہفتے

شہید قاسم سلیمانی کے قتل کیس کے سلسلہ میں ایرانی اور عراقی عدلیہ کمیٹی کا مشترکہ بیان

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:ایرانی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ نے اعلان

الجولانی کا تل ابیب کے لیے قیمتی تحفہ

?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: شامی حکومت کا زوال اور عبرانی، مغربی اور عثمانی محور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے