?️
پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سےایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سے تعلق رکھنے والی نائلہ شمال صافی نامی دلہن نے حق مہر میں سونے،چاندی کے بجائے ایک لاکھ روپے کی کتابوں کا مطالبہ کر دیا۔ نائلہ نے یہ کام کتابوں کی قدرکرنے کے لئے کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائلہ شمال صافی کا نکاح سجاد ژوندون سے ہوا ہے۔انہوں نے اپنے شوہر سے حق مہر میں سونا چاندی کے بجائے ایک لاکھ روپے کی کتابوں کا مطالبہ کیا۔آج کل کے دور میں اگرچہ یہ بات عجیب لگتی ہے تاہم نائلہ شمال صافی کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیوارات اور رقم کا مطالبہ کرے لیکن میں نے کتابوں کا مطالبہ اس لیے کیا کہ ہمیں کتابوں کی قدر کرنی چاہئیے۔
نائلہ شمال صافی نے حق مہر میں کتابیں مانگنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے سبب ہم کتابیں نہیں خرید سکتے اور ایسا کرنے کی ایک وجہ غلط رسومات کا ختامہ ہے۔دلہن کا کہنا تھا کہ معاشرے میں غلط رسومات کی وجہ سے ہماری زندگی روز بروز عذاب بنتی جا رہی ہے۔
سونا اور پیسہ ہر عورت مانگتی ہے لیکن ایک لکھاری ہونے کے ناطے میں نے اس لیے کتابیں مانگی ہیں اگر ہم کتابوں کی قدر نہیں کریں گے تو دوسروں دوسروں کو کیسے ترغیب دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حق مہر میں کتابیں مانگنے کی اصل وجہ یہ بھی ہے کہ ہم دوسروں کو نصیحت پر عمل کرنے کا کہہ سکیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست کیرالہ میں دلہن نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب اس نے حق مہر میں اپنے شوہر نے سونا، نقدی یا کچھ اور نہیں مانگا بلکہ دولہن کی جانب سے شوہر سے حق مہرمیں 100 کتابوں کا مطالبہ کیا گیا۔دلہا اور دلہن کی جانب سے یہ بات کسی سے شیئر نہیں کی گئی تھی لیکن ان کے دوستوں کی جانب سے یہ بات سوشل میڈیا پر بتائی گئی جس کے بعد یہ خبر نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی وائرل ہو گئی۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب کا شام کے فوجی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا منصوبہ
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: کان ٹی وی کے رپورٹر امیشائی اسٹین نے سوشل نیٹ
دسمبر
عمران خان، اہم رہنماؤں نے 9 مئی کی ہنگامہ آرائی کی ’منصوبہ بندی‘ کی، جیو فینسنگ میں انکشاف
?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے جیو فینسنگ رپورٹ کا حوالہ دیتے
مئی
پی آئی اے کی نجکاری میں حائل آخری رکاوٹیں بھی ختم
?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت، مقامی بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں نے
مارچ
ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کا کینسر ہیں: بولٹن
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:جان بولٹن نے ریپبلکنز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے
اپریل
ایرانی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات،افغانستان کےمسئلہ پر تبادلۂ خیال
?️ 27 اگست 2021سچ خبریں:پاکستانی وزیر خارجہ نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب سے
اگست
ٹوئٹر کی جانب سے یوٹیوب کے ٹکر کی ایپ متعارف کرائے جانے کا امکان
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: اطلاعات ہیں کہ مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب
اپریل
مری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے سول آرمڈ فورسز سے مدد طلب کی
?️ 8 جنوری 2022مری (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک کے پُرفضا مقام مری میں
جنوری
بنی گالا کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست، انتظامیہ کے افسر کو خان ہاؤس کے دورے کا حکم
?️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی
مارچ