پریانتھا کمارا قتل کیس:عدالت نے پہلے ملزم کو سزا سنا دی

پریانتھا کمارا قتل کیس:عدالت نے پہلے ملزم کو سزا سنا دی

?️

گوجرانولہ (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پریانتھا کماراقتل کیس کے پہلے ملزم کو سزا سنا دی  ملزم کو  ایک سال قید اور10 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، عدنان نے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دے کر سوشل میڈیا پر شہیر کی تھی۔ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پریانتھاکماراقتل کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے کیس کے پہلے ملزم کوسزاسنادی۔ملزم عدنان نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا ، جس پر جج نے ملزم کو ایک سال قید اور10 ہزارروپےجرمانے کی سزا سنائی۔

ملزم عدنان نے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دیتے ہوئے اپنے یو ٹیوب چینل پر اس کی تشہیر کرتے ہوئے ایسے درست عمل قرار دیا تھاجس پر تھانہ رنگپور سیالکوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سیالکوٹ میں واقع لیدر فیکٹری میں کام کرنے والے غیرملکی مینیجر پریانتھا کو ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور پھر لاش کو چوک پر نذر آتش کردیا تھا۔

بعد ازاں ولیس نے سانحہ سیالکوٹ کے ابتدائی چالان میں 85ملزمان کونامزد کیا تھا جبکہ 10 سے 12 مرکزی ملزمان قرار دیئے گئے تھے ، مرکزی ملزمان میں متعدد فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے بعد الرٹ جاری

?️ 24 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2023 کے مقابلے 2024 میں 5.4 فیصد کم مقدمات نمٹائے

?️ 3 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے تنخواہوں میں

افریقہ میں سعودی کے ورود کی مختلف جہتیں

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:ہارورڈ یونیورسٹی کے محقق نک کمبل نے افریقی براعظم پر اثر

اسٹاک مارکیٹ دن بھر تیزی کے بعد 259 پوائنٹس کی کمی پر بند

?️ 12 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سرمایہ کاروں کی بجٹ سے مثبت توقعات کے

پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے کینیڈا کا 20 ہزار ڈالر امداد کا اعلان

?️ 28 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں

اسرائیل کے خلاف امریکی ماہرین تعلیم کی بغاوت کے اسباب، محرکات اور نتائج

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی جانب سے امریکہ میں طلبہ کی بہت بڑی

راجہ پرویز اشرف نے شبلی فراز کی استعفوں کی منظوری کی درخواست مسترد کر دی

?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سینیٹر

شہزاد اکبر کا شہباز شریف کو چیلنج

?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے