?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت سے قبل بھی غصے میں تھے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میری ان سے ملاقات ہوئی، اس وقت وہاں پر دیگر ایم این ایز بھی موجود تھے،وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہمارا گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ہمیں کوئی ووٹ دے گا اور نہ میں کسی کو ووٹ دوں گا،صاف اعلان کر رہا ہوں۔
چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ اس موقع پر کسی رکن اسمبلی نے حماد اظہر کا تذکرہ کیا تو پرویز خٹک نے سخت الفاظ بھی استعمال کیے البتہ انہوں نے وزیراعظم سے متعلق ایسی کوئی بات نہیں کہی۔پرویز خٹک نے وفاقی وزراء پر بھی تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی تباہی کا شکار ہو گئی ہے،ان حالات میں ہم کے پی کے میں کوئی سیٹ نہیں جیت سکیں گے۔میں اس طرح الیکشن نہیں لڑوں گا اس کے باوجود اگر عمران خان وزیراعظم بن جاتے ہیں تو میں اس ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گا۔
مراد سعید اور حماد اظہر جیسے لوگوں نے وزیراعظم کو جھوٹی کہانیاں سنا کر بربادی کی ہے۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ پرویز خٹک نے میرے اور اسد عمر کے سامنے یہ تمام باتیں کیں اور یقینا انہوں نے یہ باتیں اجلاس میں بھی کی ہوں گی۔۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا آپ نے غیر منتخب لوگوں کو آس پاس بٹھایا ہوا ہے، میں یہاں سے جا رہا ہوں، یہ کہہ کر پرویز خٹک نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا میں ملک کی جنگ لڑ رہا ہوں، میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے، میرے کوئی کارخانے نہیں، میری کوششیں ملکی مفاد کی خاطر ہے۔ جب وزیر دفاع پرویز خٹک اجلاس سے اٹھ گئے، تو کچھ ہی دیر بعد پھر واپس آ گئے، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید پرویز خٹک کو واپس منا کر لائے۔
پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور وزیراعظم سے متعلق بے بنیاد خبریں چلائی جارہی ہیں، وزیراعظم اور میرے متعلق جیو نے غلط رپورٹنگ کی، ٹی وی دیکھ کر حیران ہوگیا اتنا بڑا طوفان کھڑا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے اتنا بڑا ہنگامہ برپا کردیا، میڈیا کو کہتا ہوں اس کو روکے، میں سگریٹ پینے باہر گیا تھا، ہمارے صوبے میں گیس کا مسئلہ ہے، میرا سوال تھا ہماری گیس کی اسکیمیں نہ روکی جائیں۔ پرویز خٹک ہماری اندرونی باتیں ہیں، پارٹی میں ہر طرح کی بات ہوتی ہے، ہم نے کوئی سخت بات نہیں کی، درخواست ہے اسکیمیں نہ روکی جائیں، میں وزیراعظم کے خلاف نہیں نہ ہوسکتا ہوں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اور موساد و شاباک کے سربراہان کے درمیان غیر معمولی کشیدگی
?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے بنیامین نیتن یاہواور اسرائیلی جاسوس اداروں موساد
فروری
امریکہ نہیں چاہتا کہ غزہ میں خونریزی ختم ہو
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: روس میں فلسطینی سفیر عبدالحافظ نوفل نے اپنی رائے کا اظہار
جون
فرانس کی دفاعی اور حفاظتی نمائش میں اسرائیل کی منسوخی
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: بین الاقوامی لینڈ ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایگزیبیشن کے آرگنائزر یوروسیٹری نے
جون
امریکہ کی ایک بار ایران کے ملکی مسائل میں مداخلت
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایرانی کی اسلامی انقلاب
ستمبر
پاکستان کی صنعتوں میں طویل مدتی منصوبہ بندی کی کمی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں
مئی
48 گھنٹوں کے اندر میکرون کا نئے وزیراعظم کا مقرر کرنے کا وعدہ
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی حکومت کے خاتمے کے تقریباً ایک ہفتے بعد اس
دسمبر
ایران کے جوہری بم بنانے کے منظم اقدام کا کوئی ثبوت نہیں: گروسی
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: ڈائریکٹر جنرل آف دی انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے سی
جون
کویت کے 83 سالہ امیر کی پارلیمنٹ کے خلاف غیر معمولی کارروائی
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: امیر کویت نے ایک غیر معمولی اقدام میں اس ملک
مئی