?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کا گجرات سے متعلق بیان اُن کے اپنے خلاف چارج شیٹ ہے۔
صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری کا پرویز الہیٰ کے بیان پر ردعمل میں کہنا تھا کہ 30 سال گجرات کے نام پر سیاست کرنے والے شہر کا سیوریج نہیں ڈال سکے۔
انہوں نے کہا کہ گجرات کے پانی کی نکاسی کے ایک ہفتے بعد پرویز الہٰی کو ہوش آگیا، سابق وزیر اعلیٰ کا گجرات سے متعلق بیان اُن کے اپنے خلاف چارج شیٹ ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ چودھری صاحب! عوام آپ کی حکومت کی کرپشن اور رشتہ داروں کو نوازنے سے پوری طرح آگاہ ہے، گجرات آپ کے وائٹ پیپر پروجیکٹس کی وجہ سے ڈوبا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ گجرات میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کرنے والے ہمیں کس منہ سے طعنے دے رہے؟ جن کے لیڈر کے منصوبے لنگر خانے اور پناہ گاہیں تھی وہ بھی بولنے لگ گئے اللہ کی شان ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مریم نواز نے تین دن میں گجرات کلیئر کرکے باپ بیٹے کا منہ دھویا ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت کا کارنامہ ہی ہے کہ اِس نے ضلع سے شروع ہونے والی 1122 کا دائرہ کار صوبے تک پھیلایا۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں سیلابی پانی سے عوام کو محفوظ بنانے کے لیے طویل اور قلیل المدتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، عوام کے لیے واقعی اتنا دَرد ہے تو آئیں سیلابی علاقوں میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔


مشہور خبریں۔
سندھ میں پیش آنے واقعات پرفواد چوہدری کا ردعمل
?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےسندھ میں پیش آئے
نومبر
غزہ پر امریکی قرارداد فلسطینیوں کے حقوق کو نظر انداز کر رہی ہے: چین
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: چین کے خارجہ محکمے کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے
نومبر
صیہونیوں نے غزہ میں مسجدوں کو بھی نہیں بخشا
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں صہیونی حکومت نے اپنی
مئی
صحت شعبے میں تاریخی اصلاحات ،جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے،میر سرفراز بگٹی
?️ 12 دسمبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ
دسمبر
افغانستان میں امریکی فوج کی کمان کرنے والے جنرل نے جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے اہم قدم اٹھالیا
?️ 13 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں امریکی فوج کی کمان کرنے والے جنرل
جولائی
روسی ہیکر گروپ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 15 ملین امریکی ڈالر کا انعام
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے روسی ہیکنگ گروپ کے ارکان کو پکڑنے
مئی
غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکہ کی نئی تجویز
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئی تجویز
مارچ
الیکشن کمیشن کو ابتدائی حلقہ بندیوں پر 1300 سے زائد اعتراضات موصول
?️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات کے لیے
اکتوبر