پتنگ، ترازو اور بلا نہیں صرف بلاول کام کررہا ہے۔ مرتضی وہاب

مرتضی وہاب

?️

کراچی (سچ خبریں) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کراچی والوں سے ترقیاتی کاموں کا وعدہ کیا تھا، پتنگ، ترازو اور بلا نہیں صرف بلاول کام کر رہا ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلعِ غربی میں 182 ملین روپے سے زائد لاگت کے سڑک بحالی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ سندھ علی احمد جان، چیئرمین موریرو میر بہار ٹاؤن علی اکبر، سٹی کونسل کے اراکین، منتخب نمائندے اور دیگر بھی موجود ہیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کا بابِ خیبر تا سیکٹر 4 اورنگی کی سڑک کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ اہم اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابِ خیبر تا سیکٹر 4 اورنگی کی 15.4 میٹر چوڑی اور 1378 میٹر طویل سڑک پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، سڑک پر اسفالٹ اور ایگریگیٹ بیس کورس کی تعمیربھی کی جا رہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے ڈرین سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے، کراچی میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور بحالی عالمی معیار کے مطابق کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع غربی میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے شہریوں کو سفری سہولت ملے گی، شہر کے ہر علاقے میں بلا امتیاز ترقیاتی کام یقینی بنائیں گے۔ میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے پسماندہ اور نظرانداز علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، ضلع غربی میں سڑکوں اور گلیوں کی بحالی سے عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہری ترقی کے لیے جدید، پائیدار اور معیاری انفراسٹرکچر ناگزیر ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی عوامی فلاح کے منصوبے بلا تفریق اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں سڑکوں کی بحالی سے عوام کو ریلیف ملے گا، کچی آبادیوں کو مستقل بنیادوں پر ترقی کے قومی دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے ہر ٹاؤن میں ترقیاتی کام یکساں رفتار اور شفاف انداز میں جاری ہیں، عوام سے کیے گئے تمام وعدے عملی اقدامات اور زمینی حقائق کی صورت میں پورے کیے جا رہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ شہری سہولیات کی بہتری کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی دن رات متحرک ہے۔

مشہور خبریں۔

انتخاب ضرور ہو گا لیکن پہلے احتساب ہو گا، مریم نواز

?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب

کون سے ممالک نے ایران پر امریکی حملے کی مذمت نہیں کی؟

?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ کے ایران پر ایٹمی تنصیبات پر حملے کی مذمت

نئے الیکشن کا ہمارا مطالبہ پرانا، حکومت کے خلاف حکمتِ عملی بنانا ہوگی۔ حافظ حمداللہ

?️ 22 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رہنما جے یو آئی ف حافظ حمد اللہ

حکومت پنجاب کا کسانوں کیلئے 15 ارب روپے کے امدادی گندم پیکیج کا اعلان

?️ 16 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کے لیے امدادی

شمالی غزہ میں مسجد اقصیٰ اور مغربی کنارے کی حمایت میں مظاہرہ

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے شمال میں رہنے والے فلسطینیوں نے جمعہ

آرمی افسران کو عہدے پر برقرار رکھنے کا اختیار وزیر اعظم کو دینے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

?️ 16 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ایسے وقت میں جب کہ ملک میں عسکری قیادت

نواز شریف کی واپسی سے قبل لندن میں مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم سے مشاورت

?️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) لندن میں گزشتہ روز مسلم لیگ (ن)کے ہیڈکوارٹرز اسٹین

نعیم قاسم کا آیت اللہ اعرافی کو پیغام: مزاحمت کبھی صیہونی حکومت کے آگے سر تسلیم خم نہیں کرے گی

?️ 13 مئی 2026سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے ایران کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے